مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 367 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 367

مجموعه اشتہارات ۳۶۷ حالمه جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اللهُ أَكْبَرُ ضُرِبَتِ الذِّلَّةُ عَلَى كُلِّ مُخَالِفٍ) اشتہار - بنام جمله پادری صاحبان و هند و صاحبان و آریہ صاحبان و بر همو صاحبان و سکھ صاحبان و دهری صاحبان و نیچری صاحبان و غیره صاحبان الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَيْرِ رُسُلِهِ وَ أَفْضَلِ أَنْبِيَائِهِ وَ سُلَالَةِ اَصْفِيَائِهِ مُحَمَّدِ الْمُصْطَفَى الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْهِ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ الْمُقَرَّبُونَ اما بعد چونکہ اس زمانہ میں مذاہب مندرجہ عنوان تعلیم قرآن کے سخت مخالف ہیں اور اکثر ان کے ہمارے سید و مولی حضرت محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو حق پر نہیں سمجھتے اور قرآن شریف کو ربانی کلام تسلیم نہیں کرتے اور ہمارے رسول کریم کو مفتری اور ہمارے صحیفہ پاک کتاب اللہ کو مجموعہ افترا قرار دیتے ہیں اور ایک زمانہ دراز ہم میں اور ان میں مباحثات میں گزر گیا اور کامل طور پر ان کے تمام الزامات کا جواب دے دیا گیا اور جو ان کے مذاہب اور کتب پر الزامات عائد ہوتے ہیں وہ شرطیں باندھ باندھ کر ان کو سنائے گئے اور ظاہر کر دیا گیا کہ ان کے مذہبی اصول اور عقائد اور قوانین جو اسلام کے مخالف ہیں کیسے دور از صداقت اور جائے ننگ و عار ہیں مگر پھر بھی ان صاحبوں نے حق کو