مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 365 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 365

َوْمٍ مَّوْعُوْدٍ۔یعنی اس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے۔تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں۔اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رُشد رکھتے ہیں ہم پھر تجھ کو غالب کریں گے اور خوف کے بعد امن کی حالت عطا کردیں گے۔نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہوجائے گا۔خدا تیرے منہ کو بشّاش کرے گا اور تیرے بُرہان کو روشن کردے گا۔اور تجھے ایک بیٹا عطا ہوگا۔اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا۔اور میرا نور نزدیک ہے۔اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں۔ان کو کہہ کہ وہ خدا عجیب خدا ہے۔اُس کے ایسے ہی کام ہیں جس کو چاہتا ہے اپنے مقر بوں میں جگہ دیتا ہے۔اور میرے فضل سے نومیدمت ہو۔یوسف کو دیکھ اور اس کے اقبال کو۔فتح کا وقت آرہا ہے اور فتح قریب ہے۔مخالف یعنی جن کے لئے توبہ مقدر ہے اپنی سجدہ گاہوں میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔خدا تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔میں نے ارادہ کیا کہ ایک اپنا خلیفہ زمین پر مقرر کروں تو میں نے آدم کو پیدا کیا جو نجی الاسرار ہے۔ہم نے ایسے دن اس کو پیدا کیا جو وعدہ کا دن تھا۔یعنی جو پہلے سے پاک نبی ؐ کے واسطہ سے ظاہر کردیا گیا تھا کہ وہ فلاں زمانہ میں پیدا ہوگا۔اور جس وقت پیدا ہوگا فلاںقوم دنیا میں اپنی سلطنت اور طاقت میں غالب ہوگی اور فلاں قسم کی مخلوق پرستی روئے زمین پر پھیلی ہوئی ہوگی۔اسی زمانہ میں وہ موعود پیدا ہوا اور وہ صلیب کا زمانہ اور عیسیٰ پرستی کا زمانہ ہے جو شخص کہ سمجھ سکتا ہے چاہیے کہ ہلاک ہونے سے پہلے سمجھ لے۔یکسر الصلیب پر غور کرے یَقْتُلُ الْخِنْزِیْرَ کوسوچے۔یَضَعُ الْجِزْیَۃ کو نظر تدبّر سے دیکھے جو یہ سب امور اہل کتاب کے حق میں اور ان کی شان میں صادق آسکتے ہیں نہ کسی اور کے حق میں پھر جب تسلیم کیا گیا کہ اس زمانہ میں اعلیٰ طاقت عیسائی مذہب کی طاقت اور عیسائی گورنمنٹوں کی طاقت ہوگی جیسا کہ قرآن کریم بھی اسی بات کی طرف اشارہ فرماتا ہے تو پھر ان طاقتوں کے ساتھ ایک فرضی اور خیالی اور وہمی دجّال کی گنجائش کہاں یہی لوگ تو ہیں جو تمام زمین پر محیط ہوگئے ہیں۔پھر اگر ان کے مقابل پر کوئی اور دجّال خارج ہو تو وہ باوجود ان کے کیونکر زمین پر محیط ہو ایک میان میں دو تلواریں تو سما نہیں سکتیں جب ساری زمین پر دجال کی