مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 343
تبلیغِ رُوحانی ۱؎ اگرخود آدمی کاہل نباشد در تلاشِ حق خدا خود راہ بنماید طلب گارِ حقیقت را۲؎ یہ بات قرآن کریم اور حدیث نبوی سے ثابت ہے کہ مومن رؤیا صالحہ مبشرہ دیکھتا ہے اور اس کے لئے دکھائی بھی جاتی ہیں۔بالخصوص جب کہ مومن لوگوں کی نظر میں مطرود اور مخذول اور ملعون اور مردود اورکافر اور دجال بلکہ اَکْفَر اور شرّ البریّہ ہو۔اس کوفت اور شکست خاطر کے وقت میں جو کچھ مکالمات پُرازلطف و احسان خدا تعالیٰ کی طرف سے مومن کے ساتھ واقع ہوتے ہیں اس کو کون جانتا ہے۔رحمتِ خالق کہ حِرزِ اولیاست ہست پنہان زیر لعنت ہائے خلق۳؎ یہ عاجز خدائے تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا نہیں کرسکتا کہ اس تکفیر کے وقت میں کہ ہر ایک طرف سے اس زمانہ کے علماء کی آوازیں آرہی ہیں کہ لَسْتَ مُؤْمِنًا۔اللہ جَلَّ شَانُـہٗ کی طرف سے یہ ندا ہے کہ قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔ایک طرف حضرات مولوی صاحبان کہہ رہے ہیں کہ کسی طرح اس شخص کی بیخ کنی کرو اور ایک طرف الہام ہوتا ہے یَتَرَبَّصُوْنَ عَلَیْکَ الدَوَآئِرَ ۱؎ یونس: ۶۵ ۲؎ ترجمہ۔اگر آدمی خود ہی تلاش حق میں سست نہ ہو تو خدا آپ طالب حق کو راستہ دکھا دیتاہے۔۳؎ ترجمہ۔خدا کی رحمت جو اولیاء اللہ کا تعویذ ہے وہ خلقت کی لعنت کے نیچے مخفی ہوا کرتی ہے۔