مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 331 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 331

  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اس عاجز کے ایک مخلص دوست جو سلسلہ مبائعین میں داخل ہیں اور خاص مکہ معظمہ کے رہنے والے ہیں۔جو ان، صالح اور پرہیزگار۔جس کا کسی قدر ذکر خیر رسالہ ازالہ اوہام میں موجود ہے۔بعض مالی حوادث کی وجہ سے اس ملک ہند میں تشریف لائے تھے اور مدت چار سال سے اس انتظار میں رہے کہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے کوئی فتوح غیب میسر آوے تا کسی قدر با سامان ہو کر اپنے وطن مقدس کی طرف مراجعت فرما ویں لیکن اﷲجَلَّ شَانُـہٗ کی مشیت سے آج تک ایسا اتفاق نہ ہوا۔اور مسلمانوں نے حق ہمدردی کا پورا نہ کیا۔اس عرصہ میں صاحب موصوف ہماری جماعت میں داخل ہوئے اور ایک مدّت سے میری صحبت میں ہیں اور میں دن رات نظر تعمق سے اُن کے حالات کو دیکھتا اور جانچتا ہوں۔فی الواقعہ وہ صالح اور تفرقہ زدہ اور قابل رحم ہیں۔اور اس قدر حالت عُسر اور تنگدستی میں مبتلا ہیں کہ دس کوس تک چلنے کے لیے ان کے پاس زادِ راہ نہیں ہے چہ جائیکہ اپنے وطن مانوس میں پہنچ سکیں یا اپنے ما فات کا تدارک کر سکیں۔لہٰذا مَیں محض لِلّٰہ اپنے تمام بھائیوں کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ جیسا اﷲ جلّشانہٗ نے فرمایا ہے  ۱؎ اور نیز فرماتا ہے ۲؎۔ ۳؎۔اپنے اس غریب بھائی اور مسافر اور تفرقہ زدہ اور ہموطن ہمارے سیّد و مولیٰ رسول اﷲؐ کی اپنی مقدرت اور وسعت کے موافق ہمدردی اور خدمت کریں ۱؎ المائدۃ: ۳ ۲؎ العصر: ۴ ۳؎ البلد : ۱۸