مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 329 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 329

  جو مباحثہ لاہور میں مولوی عبد الحکیم صاحب اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے درمیان چند روز سے بابت مسئلہ دعوئے نبوت مندرجہ کتب مرزا صاحب کے ہو رہا تھا۔آج مولوی صاحب کی طرف سے تیسرا پرچہ جواب الجواب کے جواب میں لکھا جا رہا تھا۔اثنائے تحریر میں مرزا صاحب کی عبارت مندرجہ ذیل کے بیان کرنے پر جلسہ عام میں فیصلہ ہو گیا جو عبارت درج ذیل ہے۔المرقوم ۳؍ فروری ۱۸۹۲ ء مطابق ۳؍ رجب ۱۳۰۹ ھ العبد برکت علی وکیل چیف کورٹ پنجاب العبد محی الدین المعروف صوفی العبد خاکسار رحیم بخش العبد فضل دین العبد  العبد رحیم اللہ العبد ابویوسف محمد مبارک علی العبد حبیب اللہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ خَاتَمَ النَّبِیِّین۔امّا بعد۔تمام مسلمانوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس عاجز کے رسالہ فتح الاسلام و توضیح مرام و ازالہ اوہام میں جس قدر ایسے الفاظ موجود ہیں کہ محدّث ایک معنی میں نبی ہوتا ہے یا یہ کہ محدّثیت جزوی نبوت ہے یا یہ کہ محدثیت نبوت ناقصہ ہے۔یہ تمام الفاظ حقیقی معنوں پرمحمول نہیں ہیں بلکہ صرف سادگی سے اس کے لغوی معنوں کے رو سے بیان کئے گئے ہیں۔ورنہ حَاشَا وَ کَلَّا۔مجھے نبوت حقیقی کا ہرگز دعویٰ نہیں ہے بلکہ جیسا کہ میں کتاب ازالہ اوہام کے صفحہ ۱۳۷ میں لکھ چکا ہوں۔میرا اس بات پر ایمان ہے کہ ہمارے سیّد و مولیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔سو میں تمام مسلمان بھائیوں