مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 327 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 327

مجموعه اشتہارات ۳۲۷ جلد اول جیسا کہ تجھے حکم کیا گیا ہے استقامت اختیار کر۔ خوارق یعنی کرامات اس محل پر ظاہر ہوتی ہیں جو انتہائی درجہ صدق اقدام کا ہے۔ تو سارا خدا کیلئے ہو جا، تو سارا خدا کے ساتھ ہو جا۔ خدا تجھے اس مقام پر اٹھائے گا جس میں تو تعریف کیا جائے گا اور ایک الہام میں چند دفعہ تکرار اور کسی قدر اختلاف الفاظ کے ساتھ فرمایا کہ میں تجھے عزت دوں گا اور بڑھاؤں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اب اے مولویو۔ اے بخل کی سرشت والو۔ اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں کو ٹال کر دکھلاؤ ہر ایک قسم کے فریب کام میں لاؤ اور کوئی فریب اٹھا نہ رکھو پھر دیکھو کہ آخر خدا تعالیٰ کا ہاتھ غالب رہتا ہے یا تمہارا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المُنَبِّه الناصح - مرزاغلام احمد قادیانی ۔ جنوری ۱۸۹۲ء یہ اشتہار علیحدہ بھی شائع ہوا۔ اور رسالہ آسمانی فیصلہ تقطیع کلاں باراول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر کے صفحہ ۱۹ پر بھی ہے۔ (روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۱ و ۳۴۲)