مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 317
مجموعه اشتہارات ۳۱۷ جلد اول بھی حاضر ہے کہ میر صاحب رسول نمائی کا اعجوبہ بھی دکھلا دیں قادیان میں آجائیں مسجد موجود ہے ان کے آنے جانے اور خوراک کا تمام خرچہ اس عاجز کے ذمہ ہوگا اور یہ عاجز تمام ناظرین پر ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف لاف و گزاف ہے اور کچھ نہیں دکھلا سکتے ۔ اگر آئیں گے تو اپنی پردہ دری کرائیں گے۔ عقل مند سوچ سکتے ہیں کہ جس شخص نے بیعت کی ، مریدوں کے حلقہ میں داخل ہوا اور مدت دس سال سے اس عاجز کو خلیفہ اللہ اور امام اور مجد دکہتا رہا اور اپنی خواہیں بتلاتا رہا کیا وہ اس دعوئی میں صادق ہے۔ میر صاحب کی حالت نہایت قابل افسوس ہے خدا ان پر رحم کرے۔ پیشگوئیوں کے منتظر ر ہیں جو ظاہر ہوں گی۔ ازالہ اوہام کے صفحہ ۸۵۵ کو دیکھیں ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۳۵ ۔ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ کریں۔ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں۔ جس کے ساتھ یہ بھی الہام ہے وَ يَسْتَلُونَكَ أَحَقُّ هُوَ - قُلْ اِى وَ رَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ وَ مَا انْتُمْ بِمُعْجِزِينَ - زَوَّجْنَاكَهَا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِي وَإِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے ۔ ہم نے خود اس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے میری باتوں کو کوئی بدلا نہیں سکتا اور نشان دیکھ کر منہ پھیر لیں گے اور قبول نہیں کریں گے اور کہیں گے کہ یہ کوئی پکا فریب یا پکا جادو ہے۔ - ۱۱ - ۱۵-۲۳-۱-۲۸-۲-۲۶-۲-۲-۲-۱۴ - ۲۷-۲۸ ۱-۱-۱۴۰۲۳۰-۱۴-۱۱-۲۴-۲۳-۳-۵-۱-۷ ١٢٠١٠٥٠٧٠-٠١۱-۲-۷-۱۲-۱ -۱۴-۱-۱۲-۱۱-۳۴-۷-۱-۳۴۰۷-۲۸-۵-۱۲ -۷-۱-۲۸-۲۰۱۴ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنْ فَهِمَ أَسْرَارَنَا وَ اتَّبَعَ الْهُدَى الناصح المشفق خاکسار غلام احمد قادیانی - ۲۷/ دسمبر ۱۸۹۱ء یہ اشتہار آسمانی فیصلہ با ر اول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر تقطیع کلاں ٹائٹل کے آخری دو صفحوں پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۳ تا ۳۵۰)