مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 309 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 309

اور دور دست کے غائبین کو بھی ان پر رائے لگانے کا موقع مل سکتا ہے اور کسی کو یہ یارا نہیں ہوتا کہ خارج از بحث یا رطب ویا بس کو زبان پر لا سکے۔پبلک اس بات کو سُن رکھے کہ ہم اس اشتہار کے بعد ۲؍ نومبر ۱۸۹۱ء کے ۱۲؍ بجے دن تک مولوی صاحب کے جواب اورشروع بحث کا انتظار کریں گے جس طرح دہلی میں مولوی سیّد نذیر حسین کو اشتہار ۷ا۱؎؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء میں قسم دی گئی تھی، وہی قسم آپ کو بھی دی جاتی ہے۔اُمید ہے کہ آپ بحث سے ہرگز احتراز نہ کریں گے۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی وارد حال شہر پٹیالہ مکان شیخ فضل کریم صاحب سرشتہ محکمہ اڈیشنل جج۔المرقوم ۳۱؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء واضح ہو کہ میری کتاب ازالہ اوہام یہاں پٹیالہ میں میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس محکمہ نہر سرہند سے مل سکتی ہے۔(یہ اشتہارکے ایک صفحہ پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۵۵ تا ۵۸)