مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 229
موصوفین کی مواہیر ثبت ہونے کے بعد وہ کاغذ میرے پاس بھیج دیں۔اگر اس میں کچھ توقف کریں گے یا میاں عبدالحق چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو گریز پر حمل کیا جائے گا اور واضح رہے اس خط کی چار نقلیں چار اخبار میں اور نیز رسالہ ازالہ اوہام میں چھاپ دی جائیں گی۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔الـــــــــــــــــــــــــــــــــــــراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور یکم رجب ۱۳۰۸ ھ مطابق ۱۱؍ فروری ۱۸۹۱ء منقول از ضمیمہ اخبار ریاض ہند امرتسر مطبوعہ ۱۵؍ مارچ ۱۸۹۱ء صفحہ نمبر ۱ کالم نمبر ۲ تا صفحہ نمبر ۴کالم نمبر۱کے سائز پر ہے۔(مرتب)