مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 1
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَ عَلٰی عَبْدِہِ الْمَسِیْحِ الْمَوْ عُوْدِ پانسوروپیہ کا اشتہار میں اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کر کے پنڈت دیانند صاحب سورستی ۱؎ کو خصوصاً اور دیگر پنڈتان اور علمائے مسیحی کو عموماً بطور اشتہار وعدہ دیتا ہوں کہ اگر ان لوگوں میں سے کوئی صاحب متفرق مقاموں کے قول جو وید یا انجیل میں بابت تاکید التزام حق گوئی اور راست روی اور صدق شعاری کے صریح صریح موجود ہوں، بقید تعداد تکرار تاکید کے ایک فہرست میں نمبروار جمع کریں۔یعنی یہ ظاہر کر کے دکھلا دیں کہ مثلاً تاکید راست گوئی کے بیس مقام وید میں آئے ہیں یا تیس مقام میں آئے ہیں۔بعد اس کے ایک نقل اس فہرست کی دستخطی اور مہری اپنے ہمارے پاس بھیج دیں۔اور میں اس جگہ سے ایک فہرست مکمل ان آیات اور اقوال کی جو ہم کو خد اتعالیٰ نے بابت لازم پکڑنے صدق اور راستی کے کل اقوال اور افعال میں ارشاد فرمایا ہے بعد ثبت دستخط اپنے کے بھیج دوں گا۔بعد ملاحظہ اور پڑتال صحت کے اگر نمبر مقامات وید یا انجیل کے جو مضمون تاکید راست گوئی پر بطور تذکیر یا ترغیب یا تبشیر یا انذار یا مدح یا ذمِ کذب کے دلالت کرتے ہوں ہماری فہرست ۱؎ اصل لفظ سرسوتی ہے۔کتابت کی غلطی سے سورستی لکھا گیا ہے(مرتب)