مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 152 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 152

صاحب ہوں گے دیا جائے گا اور ہمیں یاںتک منظور ہے کہ اگر منشی جیونداس صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور جو اس گردونواح کے آریہ صاحبوں کی نسبت سلیم الطبع اور معزز اور شریف آدمی ہیں بعد ردّ چھپ جانے اور عام طور پر شائع ہوجانے کے مجمع عام علماء مسلمانوں اور آریوں اور معزز عیسائیوں وغیرہ میں معہ اپنے عزیز فرزندوں کے حاضر ہوں اور پھر اٹھ کر قسم کھالیں کہ ہاں میرے دل نے بہ یقینِ کامل قبول کرلیا ہے کہ سب اعتراضات رسالہ سرمہ چشم آریہ جن کو میں نے اوّل سے آخر تک بغور دیکھ لیا ہے اور خوب توجہ کرکے سمجھ لیا ہے ۱؎ اس تحریر سے ردّ ہوگئے ہیں۔اور اگر میں دلی اطمینان اور پوری سچائی سے یہ بات نہیں کہتا تو اس کا ضرر اور وبال اسی دنیا میں مجھ پر اور میری اسی اولاد پر جو اس وقت حاضر ہے پڑے۔تو بعد ایسی قسم کھالینے کے صرف منشی صاحب موصوف کی شہادت سے پانسوروپیہ نقد ردّ کنندہ کو اسی مجمع میں بطور انعام دیا جائے گا۔اور اگر منشی صاحب موصوف عرصہ ایک سال تک ایسی قسم کے بداثر سے محفوظ رہے تو آریوں کے لئے بلاشبہ یہ حجت ہوگی کہ صاحب موصوف نے اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے مطابق قسم کھائی تھی۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار غلام احمد از قادیان۔ضلع گورداسپور پنجاب (منقول از ٹائٹل سُرمہ چشم آریہ مطبوعہ بار اوّل ریاض ہند پریس امرتسر ستمبر ۱۸۸۶ء جو ٹائٹل کے آخری صفحات پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۲۱، ۳۲۲)