مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 136
ظاہر کرکے دکھلاویں اور اگر مقابلہ سے عاجز رہیں تو پھر حجت ان پر تمام ہوگی اور بحالت سچے نکلنے پیشگوئی کے بہرحال انہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور یہ تحریریں پہلے سے جانبیَن میں تحریر ہوکر انعقاد پا جائیں گی چنانچہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے وقت سے یعنی ۲۰؍ ستمبر ۱۸۸۶ء سے ٹھیک تین ماہ کی مہلت صاحبان موصوف کو دی جاتی ہے اگر اس عرصہ میں اُن کی طرف سے اس مقابلہ کے لئے کوئی منصفانہ تحریک نہ ہوئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ گریز کرگئے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب (منقول از سرمہ چشم آریہ مطبوعہ بار اوّل ستمبر ۱۸۸۶ء۔ریاض ہند پریس امرتسر ) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۰۹، ۳۱۰)