مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 134 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 134

  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اشتہار صداقت انوار بغرض دعوت مقابلہ چہل روزہ گرچہ ہر کس زِرہ ِلاف بیانے دارد صادق آنست کہ از صدق نشانے دارد۱؎ ہمارے اشتہارات گزشتہ کے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ ہم نے اس سے پہلے یہ اشتہار دیا تھا کہ جو معزز آریہ صاحب یا پادری صاحب یا کوئی اور صاحب مخالف اسلام ہیں اگر ان میں سے کوئی صاحب ایک سال تک قادیان میں ہمارے پاس آکر ٹھہرے تو درصورت نہ دیکھنے کسی آسمانی نشان کے  چوبیس سو روپیہ انعام پانے کا ۲؎ مستحق ہوگا۔سو ہر چند ہم نے تمام ہندوستان و پنجاب کے پادری صاحبان و آریہ صاحبان کی خدمت میں اسی مضمون کے خط رجسٹری کراکر بھیجے مگر کوئی صاحب قادیان میں تشریف نہ لائے۔بلکہ منشی اندرمن صاحب کیلئے تو مبلغ چوبیس سو روپیہ نقد لاہور میں بھیجا گیا تو وہ کنارہ کرکے فرید کوٹ کی طرف چلے گئے ہاں ایک صاحب پنڈت لیکھرام نام پشاوری قادیان میں ضرور آئے تھے اور ان کو بار بار کہا گیا کہ اپنی حیثیت کے موافق بلکہ اس تنخواہ سے دو چند جو ۱؎ ترجمہ۔اگرچہ ہر شخص لاف و گزاف سے کام لیتا ہے لیکن سچا وہی ہے جو اپنے صدق کا نشان رکھتا ہے۔۲؎ دیکھو سُرمہ چشم آریہ مطبوعہ بار سوم۔دسمبر ۱۹۰۷ء میگزین پریس قادیان کا صفحہ ۱۹۷۔