مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 133 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 133

نہیں کر سکتا ۱؎ اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اُس کے قریب حمل میں، لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا جو اَبْ پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یا وہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا اور پھر بعد اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ انہوں نے کہا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں۔چونکہ یہ عاجز ایک بندہ ضعیف مولیٰ کریم جَلَّ شَانُہٗ کا ہے اس لیے اُسی قدر ظاہر کرتا ہے جو منجانب اللہ ظاہر کیا گیا۔آئندہ جو اس سے زیادہ منکشف ہو گا وہ بھی شائع کیا جاوے گا۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ ۸؍ اپریل ۱۸۸۶ء مطابق دوم رجب ۱۳۰۳ھ (تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحہ ۷۵، ۷۶)