مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 132
اشتہار ۱؎ صداقت آثار نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ واضح ہو کہ اس خاکسار کے اشتہار ۲۲؍ مارچ ۱۸۸۶ء پر بعض صاحبوں نے جیسے منشی اندر من صاحب مراد آبادی نے یہ نکتہ چینی کی ہے کہ نو برس کی حد جو پسرِ موعود کے لیے بیان کی گئی ہے، یہ بڑی گنجائش کی جگہ ہے۔ایسی لمبی میعاد تک تو کوئی نہ کوئی لڑکا پید اہو سکتا ہے۔سو اوّل تو اس کے جواب میں یہ واضح ہو کہ جن صفات خاصہ کے ساتھ لڑکے کی بشارت دی گئی ہے۔کسی لمبی میعاد سے گو نو برس سے بھی دو چند ہوتی اس کی عظمت اور شان میں کچھ فرق نہیں آ سکتا۔بلکہ صریح دلی انصاف ہریک انسان کا شہادت دیتا ہے کہ ایسے عالی درجہ کی خبر جو ایسے نامی اور اَخَصّ آدمی کے تولّد پر مشتمل ہے، انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے اور دُعا کی قبولیّت ہو کر ایسی خبر کا ملنا بے شک یہ بڑا بھاری آسمانی نشان ہے نہ یہ کہ صرف پیشگوئی ہے۔ماسواء اس کے اب بعد اشاعت اشتہار مندرجہ بالا دوبارہ اس امر کے انکشاف کے لئے جناب الٰہی میں توجہ کی گئی تو آج آٹھ اپریل ۱۸۸۶ء میں اللہ جَلَّ شَانُہٗ کی طرف سے اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو ایک مدّت حمل سے تجاوز ۱؎ یہ اشتہار علیحدہ بھی ہے اور اخبار ریاض ہند جلد ۱ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۹؍ اپریل ۱۸۸۶ء صفحہ ۲۰۳ کالم ۲ پر بھی شائع ہوا ہے۔(مرتب)