مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 108
مجموعه اشتہارات ١٠٨ جلد اول اسلام کا آپ کے دل پر بڑا سخت رُعب ہے اور اگر آپ آگئے تو خدا تعالیٰ آپ کو مغلوب اور رسوا کرے گا۔ اور اپنے دین کی مدد اور اپنے بندہ کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ اخیر پر آپ کو واضح رہے کہ آج یہ خط رجسٹری کرا کر آپ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے۔ اور اگر بیس دن تک آپ کا کوئی جواب نہ آیا تو آپ کی کنارہ کشی کا حال چند اخباروں میں شائع کرایا جائے گا ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى الـــــــــــــــــــراقم خاکسار آپ کا خیر خواہ غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۔ پنجاب تبلیغ رسالت جلد اول صفحه تا ) ج