مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 103 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 103

مجموعه اشتہارات ۱۰۳ (٣٠) جلد اول L اعلان مرزا غلام احمد صاحب مؤلف براہین احمدیہ کے اشتہار مورخہ ۳۰ رمتی ۱۸۸۵ء مطبوعه صدیقی پریس لاہور کے جواب میں منشی اندر من مراد آبادی نے ایک اشتہار مطبوعہ مفید عام پریس لاہور مشتہر کیا تھا جس کے جواب میں مرزا صاحب نے نامہ ذیل تحریر فرما کر بذریعہ رجسٹری منشی اندرمن کے نام ارسال فرمایا ہے۔ اس کو ہم پبلک سے انصاف چاہنے کی امید پر مشتہر کرتے ہیں۔ الراقم فقیر عبد اللہ سنوری نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشفقی اندر من صاحب ! بعد ما وجب آپ بُرا نہ مانیں۔ آپ کے اشتہار کے پڑھنے سے عجب طرح کی کارستانی آپ کی معلوم ہوئی۔ آپ اس عاجز کی نسبت لکھتے ہیں کہ پہلے انہوں نے ( یعنی اس عاجز نے ) مجھ سے بحث کرنے کا وعدہ کیا۔ جب میں اسی نیت سے مشقت سفر اُٹھا کر لاہور میں آیا تو پھر میری طرف اس مضمون کا خط بھیجا کہ ہم بحث کرنا نہیں چاہتے اور مجھ کو ناحق کی تکلیف دی۔ اب دیکھئے کہ آپ نے اپنی عہد شکنی اور کنارہ کشی کے چھپانے کے لیے کس قدر حق پوشی اختیار کی اور بات کو اپنی اصلیت سے بدل کر کچھ کا کچھ بنا دیا۔ آپ خود ہی انصاف فرماویں کہ جس حالت میں آپ ہی سے یہ بے جا حرکت لے یہ اشتہار بابومحمد منظور الہی صاحب ہیڈ سکنیلر ریلوے اسٹیشن لاہور مقیم احمد یہ بلڈنگس لاہور سے لے کر نقل کیا گیا ۔ اصل اشتہا را یک صفحہ ۳۱ سطره تقطیع کلاں پر ہے ۔ (مؤلف)