مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 102
مجموعه اشتہارات ۱۰۲ جلد اول پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے ۔ اور اگر آپ آسمانی نشان کے مشاہدہ کے لیے نہیں آنا چاہتے۔ صرف مباحثہ کے لیے آنا چاہتے ہیں تو اس امر کے لیے میری خصوصیت نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس امت محمدیہ میں علماء اور فضلاء اور بہت ہیں جو آپ سے مباحثہ کرنے کو طیار ہیں۔ میں جس امر میں مامور ہو چکا ہوں اس سے زیادہ نہیں کر سکتا اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے منظور ہے تو آپ میری کتاب کا جواب دیں۔ یہ مباحثہ کی صورت عمدہ ہے۔ اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے اور بجائے چوبیس سو کے دس ہزار روپیہ۔ ۳۰ رمئی ۱۸۸۵ء ( مطبوعہ صدیقی پریس لاہور ) ( منقول از اخبار الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۱۳ ۱۴ حواله تبلیغ رسالت جلد اصفحه تا ۳)