مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 81 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 81

 گزارش ضروری چونکہ کتاب اب تین سو جز تک بڑھ گئی ہے لہٰذا اُن خریداروں کی خدمت میں جنہوں نے اب تک کچھ قیمت نہیں بھیجی یا پوری قیمت نہیں بھیجی التماس ہے کہ اگر کچھ نہیں تو صرف اتنی مہربانی کریں کہ بقیہ قیمت بلا توقف بھیج دیں کیونکہ جس حالت میں اب اصلی قیمت کتاب کی سو روپیہ ہے اور اس کے عوض دس یا پچیس روپیہ قیمت قرار پائی پس اگر یہ ناچیز قیمت بھی مسلمان لوگ بطور پیشگی ادا نہ کریں تو پھر گویا وہ کام کے انجام سے آپ مانع ہوں گے اور اس قدر ہم نے برعایت ظاہر لکھا ہے ورنہ اگر کوئی مدد نہیں کرے گا یا کم توجہی سے پیش آئے گا، حقیقت میں وہ آپ ہی ایک سعادت عظمیٰ سے محروم رہے گا۔اور خدا کے کام رک نہیں سکتے اور نہ کبھی رکے۔جن باتوں کو قادر مطلق چاہتا ہے وہ کسی کی کم توجہی سے ملتوی نہیں رہ سکتیں۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔خاکسار میرزا غلام احمد (اشتہار مندرجہ ٹائیٹل براہین احمدیہ حصّہ سوم ۱۸۸۲ء۔مطبوعہ سفیر ہند پریس امرتسر) ( روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۱۳۶)