ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 510 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 510

علیہ وسلم کی حدیث کا راوی بڑا متین ہونا چاہیے۔اس خیال پر میں نے بہت کتابیں پڑھیں تو آخر یہ راز مجھ پر کھل گیا۔ایک شخص ایسا تھا جس نے ایک حرکت کی تھی۔اس کو سمجھنے کے لئے میں تمہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہولیوں میںجیسے لوگ ایک روپیہ زمین میں گاڑ دیتے ہیں اور کوئی اجنبی اسے اٹھاتا ہے تو لوگ ہنستے ہیں۔اسی طرح پر بصرہ میں چند بدمعاش ایک تھیلی رکھ دیتے تھے۔انہوں نے اس کے انسداد کے لئے گویا ایک شخص کو کہا کہ اس قسم کی تھیلی بنائو اور اس کو کانچ سے بھر لو اور جب اس کو اٹھانے لگو تو اس ہتھیلی کی بجائے یہ کانچ والی تھیلی رکھ دینا۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور بصرہ والے سخت شرمندہ ہوئے۔اس طرح پر اس نے اپنے مذہب کے موافق ان کو مالی سزا دے دی تو کیا ہرج ہوا۔اس کو پڑھ کر میرا خیال تو جاتا رہا۔غرض صداقت اور راستبازی کو مقدم کرکے جہاں سے ملے لے لو۔۳؎