ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 55 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 55

پان کا استعمال سوال۔پان کا استعمال کیسا ہے؟ جواب۔بعض طبائع کے واسطے ہاضم اور مفرح ہوتا ہے۔زیادتی فضول ہے۔مسمریزم ایک شخص کا خط پیش ہوا کہ کیا علم مسمریزم سیکھنا بدیں نیت جائز ہے کہ انسان اس کے ذریعہ بیماروں کا علاج کرے؟ حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا کہ جائز ہے۔۱۹؍ جنوری ۱۹۱۲ء (ماخوذ از کلام امیرالبدر جلد۱۱ نمبر۳۰،۳۱ مؤرخہ ۱۶ ؍ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ۳) عمر قیدی کی عورت سوال ہوا کہ ایک شخص بیس سال کے واسطے قید ہوگیا ہے اور عورت کو طلاق نہیں دے گیا۔اس کی عورت کیا کرے؟ فرمایا۔وہ نکاح کرسکتی ہے۔عدالت سرکاری میں درخواست دے کر فیصلہ کرالینا چاہیے۔ناجائز تجارت ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ مجھے ایک صاحب اپنی تجارت میں شریک کرنا چاہتے ہیں بدیں شرط کہ نقصان میں میرا حصہ نہ ہوگا صرف منافع میں ہوگا۔فرمایا۔ایسی تجارت ناجائز ہے۔(ماخوذ از المفتی البدر جلد۱۱ نمبر۳۰،۳۱ مؤرخہ ۱۶؍ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ۱۰) البدر کی عارضی بندش کا رنج افضل مرحوم کی وفات پر احیاء بدر کے لیے آپ نے جو کچھ ارقام فرمایا اس میں ظاہر کیا کہ میرا دل گوارا نہیںکرسکتا تھا کہ قادیان سے کوئی مفید سلسلہ جاری ہو اور وہ رک جاوے۔البدر کا چندروزہ وقفہ رنج تھا۔الحکم کی اشاعت کے متعلق تڑپ حضرت خلیفۃ المسیح نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعدسالانہ جلسہ میں جو تقریر کی تھی اس میں فرمایا تھا۔ہمارے شیخ یعقوب علی اٹھتے ہیں وہ کہتے ہیں مشینوں کے ذریعہ کام ہونا چاہئے اور مشینیں آنی