ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 54
چند سوالات اور ان کے جوابات پوسٹل لائف انشورنس سوال۔زندگی کا بیمہ ڈاکخانہ میں کرانا کیسا ہے؟ جواب:۔یہ ایک جوا بازی ہے اور منع ہے۔مسلمان ان باتوں سے ترقی نہیں پکڑ سکتے۔کُشتی سوال۔کشتی دیکھنا کیسا ہے؟ جواب۔جن لوگوں کو خدا کی یاد کے واسطے وقت اور توفیق نہیں وہ ایسے کاموںمیں لگتے ہیں۔عمدہ غذا سوال۔میں چاہتا ہوں عمدہ غذا کھاؤں تا خوب عبادت کرسکوں؟ جواب۔انبیاء اور اولیاء جو سب سے زیادہ عابد و زاہد گزرے ہیں وہ عمدہ غذا کے شائق نہ تھے۔عمدہ غذاؤں کے پیچھے پڑنے والوں کو کم ہی یہ توفیق ملتی ہے کہ عبادتوں میں مصروف ہوں۔ورزش سوال۔ورزش میں وقت صرف کرنا کیسا ہے؟ جواب۔جائز ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم دوڑتے تھے۔تھیٹر ، سرکس سوال۔تھیٹر، سرکس اور مسمریزم کے تماشے دیکھنے کیسے ہیں؟ جواب:۔اہل دل کے واسطے جائز ہیں۔غیراحمدی کا سلام سوال۔غیراحمدی السلام علیکم کہے تو اسے کیا جواب دیں؟ جواب۔جس طرح وہ سلام کرے اسی طرح تم جواب دو۔جو سلام کہے اس کو سلام کہو۔چائے ، قہوہ سوال۔چائے قہوہ کا استعمال کیسا ہے؟ جواب۔جائز ہے۔کثرت مضر ہے۔تمباکو پینا سوال۔تمباکو پینا کیسا ہے؟ جواب۔فضول خرچی میں داخل ہے۔کم از کم ماہوار کا تمباکو جو شخص پیئے سال میں اور سولہ سترہ سال میں یکصد روپیہ ضائع کرتا ہے۔ابتدا تمباکو نوشی کی عموماً بری مجلس سے ہوتی ہے۔