ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 501 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 501

کتاب الایمان باب (۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ امور پر ہے اور ایمان قول اور فعل کا نام ہے اور وہ بڑھتا ہے اور گھٹتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۱۔تاکہ ان کے ایمان پر ایمان بڑھ جاوے اور ہم نے ان کی ہدایت کو بڑھا دیا۔۲۔وَ قَوْلُہٗ تَعَالٰی اور اللہ تعالیٰ ہدایت یافتہ لوگوں کی ہدایت کو بڑھاتا ہے اور فرمایا۔۳۔اور جن لوگوں نے ہدایت پائی ان کی ہدایت اللہ تعالیٰ نے بڑھا دی اور ان کو تقویٰ عنایت فرمایا اور مومنوں کا ایمان بڑھادیا اور فرمایا۔۴۔اس نے تم میں سے کس کے ایمان کو بڑھا دیا۔پس جو لوگ مومن ہیں ان کا ایمان بڑھادیا اور فرمایا۔۵۔انہوں نے خشیت الٰہی اختیار کی۔پس ان کا ایمان بڑھا دیا اور فرمایا۔۶۔ان کو سوا ایمان اور تسلیم کے زیادہ نہیں کیا۔اور اللہ تعالیٰ ہی کے لئے محبتؔ اور اللہ تعالیٰ ہی کے لئے بغضؔ یہ دونوں امر بھی ایمان میں داخل ہیں اور عمر بن عبدالعزیز نے عدی بن عدی کو یہ لکھ بھیجا کہ ایمان کے لئے کچھ فرائض ہیں اور کچھ شرائع ہیں اور کچھ حدود ہیں اور کچھ سنتیں ہیں۔جس نے ان کی تعمیل کی اس نے ایمان کو کامل کرلیا اور جس نے ان کی تکمیل نہ کی اس نے ایمان کو پورا نہ کیا اور اگر میں زندہ رہا تو میں ان امور کو تم سے بیان کروں گا تا کہ تم ان پر عمل کرو اور اگر میں مرگیا تو تم میں تمہارے پاس رہنے کے لئے حریص نہیں ہوں۔اور ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا کہ ’’میرا دل مطمئن ہو جاوے۔‘‘ اور معاذ بن جبل نے کہا کہ کچھ دیر ہمارے پاس بیٹھو تا کہ ہم مؤمن ہوجاویں اور ابن مسعود نے فرمایا۔یقین ایمان تام