ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 488 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 488

دیر میں وہ سب چُرا لے۔اب جب اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا تو دیکھنے والے کہیں گے کہ رحم کرنا تھا ہاتھ کاٹنا نہ چاہیے تھا اس کو کیا معلوم کہ ساری عمر کی کمائی تھی۔اسی طرح اگر نبی کریمؐ ان اونٹوں کو چھوڑ دیتے اور صحابہ کے قتل کرنے والوں کو قتل نہ کرتے تو اور عرب لوگ آکر آپ کے صحابہ کو اسی طرح قتل کرتے۔سُمِرَتْ اَعْیُنُہُمْ۔ان کی آنکھیں پھوڑی گئیں کیونکہ انہوں نے بھی چرواہے کی آنکھیں پھوڑی تھیں اور اسی طرح بے رحمی سے مارا تھا۔دوسرے احسان کا بدلہ یہ کیا کہ اونٹ ہی لے بھاگے۔جس رکابی میں کھائیں اسی میں چھید کریں۔ایسے بدمعاشوں کو سخت سزا دینا یہی حکمت اور دانائی اور دوسرے بندگان خدا پر رحم ہے۶؎۔