ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 399 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 399

پھر ایک دفعہ مسجدخورد میں فرمایا۔شیخ صاحب اور آپ کے دیگر احباب میاںسے صلح کرلیں اور ان کو منا لیں ورنہ تمام الزام تمہاری پنچایت کی گردن پر آئے گا۔(اغلباً شیخ صاحب، ڈاکٹرین ماسٹر صدر الدین اور محمد علی) شیخ صاحب نے منانے کا وعدہ کیا۔فرمایا۔ابھی جائو۔(میں اس کا حلفی گواہ ہوں)۔نواب دین گورنمنٹ کالج (الحکم جلد ۱۸ نمبر ۷،۸ مورخہ ۱۴؍اپریل ۱۹۱۴ء صفحہ ۹) مکتوب دربارہ مسئلہ کفر و اسلام و نبوت مسیح موعود ؑ خلاصۂ سوالات کیا آنحضرت علیہ الصلوٰۃ والسلام کے منکر برابر ہیں؟ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ کے معنی کیا ہیں؟ اگر نبی آسکتا ہے تو ابو بکر وغیرہ نبی کیوں نہ ہوئے؟ مکتوب میاں صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ آپ کے سوالات پر خاکسار کو تعجب آتا رہا۔مجھے معلوم نہیں کہ آپ مقلد ہیں یا غیر مقلدہیں۔پھر آپ کی استعداد کس قدر ہے جوابات کے لئے مخاطب کی حالت اگر معلوم ہو تو مجیب کو بہت آرام ملتا ہے۔بہرحال گزارش ہے۔آپ کفر دون کفر کے قائل معلوم ہوتے ہیں کیونکہ آپ نے کفر کے مساوات کا تذکرہ خط میں بہت فرمایا ہے۔میاں صاحب ! رسولوں میں تفاضل تو ضرورہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(البقرۃ:۲۵۴) ابتداء پارہ تیسرا۔جب رسل میں مساوات نہ رہی تو ان کے انکار کی مساوات بھی آپ کے طرز پر نہ ہوگی۔تو آپ ایسا خیال فرمالیں کہ موسیٰ علیہ السلام کے مسیح کا منکر جس فتویٰ کا مستحق ہے اس سے بڑھ کر خاتم الانبیاء کے مسیح کا منکر ہے۔صَلَوَاتُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنَ۔