ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 375 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 375

اسما یا کسی معنی کو سمجھانے کے لئے تجلی فرماتا ہے اور اس تمثل کو انسان دیکھتا ہے جس کی وجہ سے بعض کودھوکہ ہوا اور وہ سوہنا آدمی بن آیا بول اٹھے حالانکہ یہ ایک تجلی تھی۔(الذاریات:۵۱)کے یہ معنے ہیں کہ اللہ کے جو اسماء ہیں ان کی پناہ میں آؤ۔(ماخوذ از مدینۃ المسیح الفضل جلد ۱ نمبر۳۴ مورخہ۴؍فروری ۱۹۱۴ء صفحہ ۱) حضرت خلیفۃ المسیح اچھے ہیں! تمام جماعت کو اطلاع حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تمام جماعت احمدیہ کو اطلاع دے دی جائے میں اچھا ہوں میری بیماری کچھ ایسی نہیں کہ لوگ یہاں بیمار پرسی کے لئے آئیں۔اس لئے سب دوست اپنے اپنے مقام پر دعائیں کریں یہی کافی ہے۔کوئی تشویش والی بات نہیں۔مرزا محمود احمد اشتہاربحکم خلیفۃ المسیح ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح عمری و نظم پنجابی‘‘ یہ کتاب پنجابی نظم میں میں نے تصنیف کی ہے۔جس میں آنحضرت صلعم کی سنہ پیدائش سے لے کر سنہ وفات تک مفصل و دلچسپ حالات لکھے گئے ہیں۔جنگ بدر، جنگ احد، جنگ خندق، جنگ خیبر وغیرہ اپنے اپنے مناسب موقعوں پر نہایت وضاحت سے درج ہیں۔مثال کے طور پر پہلے تمام مشہور نبیوں کے حالات قلمبند کئے گئے ہیں۔جناب حضرت خلیفۃ المسیح نے اس کتاب کو پڑھ کر اپنی زبان مبارک سے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ کتاب بہت عمدہ تیار کی گئی ہے۔اور مبلغ ۳۰ روپیہ امداد کے لئے بھی مرحمت فرمائے ہیں۔اس کے بعد جناب مولوی شیر علی صاحب سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ نے اسی کتاب کو پڑھ کر مفید عام تحریر فرمایا ہے۔یہ کتاب مطبع انوار احمدیہ مشین پریس قادیان میں چھپ رہی ہے جو کہ ۱۰ ؍ تاریخ ماہ فروری ۱۹۱۴ء تک انشاء اللہ چھپ کر تیار ہوجائے گے۔چونکہ مصنف خود غریب آدمی ہے۔اس لئے