ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 374 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 374

مجھ پر بھی اور میری تعلیم پر بھی۔مجھے اپنے کرم سے آگاہ کر دے کہ چور کن میں سے ہے۔الحمد للّٰہ کہ آج ان (مذکورہ بالا) چیزوں کے چور عجیب طور پر خود بخود ظاہر ہوگئے اور وہ دونوں غیر احمدی ہیں۔ابلاغ حق فرمایا۔میں تو طالب علمی میں بھی حق پہنچا دیتا تھا اور خطرناک سے خطرناک مقام میں بھی کوئی مجھے نقصان نہ پہنچا سکا۔میں منافق نہیں کہ اپنا عقیدہ چھپالوں۔(ماخوذ از مدینۃ المسیح الفضل جلد۱ نمبر ۳۱ مورخہ ۱۴؍ جنوری ۱۹۱۴ء صفحہ ۱) شیعوں پر حجت قویہ ۱۷؍ جنوری کو پیر منظور محمد صاحب کے صحـن میں درس قرآن مجید و بخاری شریف دیا۔حضور کی توجہ آج کل اس مضمون پر مبذول ہے کہ بخاری کو دوسری کتب حدیث پر ہم کیوں ترجیح دیتے ہیں۔چند فضلاء کو بھی اس پر غور کرنے کے لئے فرمایا ہے۔آپ نے درس دیتے ہوئے فرمایا۔(الفتح:۱۹)شیعہ پر حجت قویہ ہے اور سے ان کے دلی اخلاص کی شہادت دی۔میاں عبد الحی علاوہ تھرڈ مڈل کی تعلیم کے سورہ بقرہ حفظ کرچکے ہیں۔اب آل عمران شروع ہے فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِکَ۔(ماخوذ از مد ینۃ المسیح الفضل جلد ۱ نمبر۳۲ مورخہ ۲۱ ؍جنوری ۱۹۱۴ء صفحہ ۱) مہمان نوازی ، سلام کا جواب حضرت خلیفۃ المسیح کی صحت نسبتاً اچھی ہے حضور کمال محبت سے عصر کے وقت عزیز عبد الحی کے مکان میں درس دیتے ہیں۔فرمایا۔(۱)مہمان نوازی کی عادت ڈالو۔(۲) اگر کسی نووارد کو نہ پہنچا نو تو کہہ دو پہچانا نہیں۔(۳) سلام کے جواب میں بڑھ کر سلام کہو۔(۴) روٹی پانی پوچھو مت ماحضر لاکر سامنے رکھ دو۔کے معنے دوسرے رو ز (الذاریات:۴۸)کے معنے تفصیل سے سمجھائے کہ ایک مقام پر (صٓ:۷۶)(دو ہاتھوں سے بنایا) فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے