ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 282 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 282

اوپر اٹھاہی نہیں سکے۔میں نے یہ بھی بتایا کہ پچانوے فیصدی میرے پاس کالجوں کے خطوط آتے ہیں اور ان میں کالجوں کی بڑی بڑی غلطییں درج ہوتی ہیں۔دعوے پر دلیل چاہیے آج حضرت نے درس میں فرمایا کہ دنیا میں اکثر لوگ اپنے عقائد صرف وجدان سے قائم رکھتے ہیں اور کوئی دلیل اس پر نہیں دے سکتے۔چنانچہ عیسائی صاحبان سے اگر یہ سوال کیا جاوے کہ یسوع کی خدائی پر کوئی دلیل محکم ان کے پاس ہے تو اس کا وہ کوئی جواب نہیں دے سکتے۔کل میں نے خوا جہ کمال الدین صاحب کا ایک مضمون پڑھا ہے جس میں انہوں نے ایک پادری صاحب کے ساتھ کیمبرج میں گفتگو کی اور ان سے دعوے کی دلیل طلب کی تو اس کا کوئی جواب نہیں۔صرف اپنا وجدان اور عقیدہ بیان کیا۔(ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۳ نمبر۱ مؤرخہ ۶؍ مارچ ۱۹۱۳ء صفحہ۷تا۹) درس ہال کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک بسم اللّٰہ الرّحمٰن الرّحیم نحمدہٗ و نصلّی علٰی رسولہ الکریم (المائدۃ :۳) چونکہ مسجد جامع میں ایک عالی شان کمرہ برائے درس قرآن و آسائش نمازیان تجویز ہوا ہے لہٰذا احباب کو مناسب ہے کہ اس ایزادی مسجد کی تعمیرمیں روپیہ سے امداد فرماکر ثواب حاصل کریں۔فراہمی چندہ کا کام میر صاحب کے سپرد کیا گیا ہے۔ان کا ہاتھ بٹائیں خصوصاً جو کسی محکمہ کے افسر ہیں وہ خاص کر توجہ رکھیں۔انشراح صدر سے جو ہوسکے۔فقطنورالدین ۲۳؍ فروری ۱۹۱۳ء یہ عاجز چونکہ چند روز قادیان میں قیام کا ارادہ رکھتا اور ہر ایک جگہ خود جانا مشکل ہے لہٰذا یہ تحریر شائع کی جاتی ہے آپ سب صاحب جن کے پاس یہ عرض پہنچے خود جو کارگزار ہیں جیسا کہ سیکرٹری وغیرہ جماعت سے چندہ وصول فرماکر قادیان بنام عاجز ارسال فرماویں تاکہ کام شروع ہوکر انجام پذیر ہو۔ناصر نواب