ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 259 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 259

کرنی چاہی مگر توفیق نہ دی گئی‘‘۔تیسرا خواب دیکھا کہ ’’امام موسیٰ رضا کا قبہ ہے اس کی مسجد میں نماز کے بعد متعے ہوتے ہیں۔دو پیسے سے لے کر ۲۴ روپے تک اجرت مقرر ہے۔میں نے ایک عورت کو دیکھا بڑھیا ہے اس کی چندیا کے بال اڑے ہوئے جوئیں پڑی ہیں اور نہایت ہی گندہ۔اس کے متعہ کے متعلق میں نے کچھ گفتگو کی۔اس کی تعبیر مشہد کی تباہی تھی اور ان کی روحانی حالت پر مجھے مطلع کیا گیا۔یہ دنیا پرست اپنے ائمہ کی قبروں کو بھی نہیں بچا سکتے۔میں خدا کی قسم کھا کرکہتا ہوں کہ میں نے یہ خواب بہت مدت ہوئی دیکھے اور جیسا خدا نے چاہا ان کوپورا کردیا۔‘‘ مسیح نبی اللہ میں حیران ہوں کہ لوگ اگلے مجددوں کو تو مانتے ہیں جن میں کسی نے بھی کھل کر یہ دعویٰنہیں کیا کہ مجھ پر خدا کی وحی نازل ہوتی ہے اور محض اس لئے مان لیا کہ ان میں سے کسی نے بہت سی کتابیں تصنیف کر دیں۔اور اس مجد د اعظم کا انکار کرتے ہیں جو حجج نیرہ کے ساتھ آیا اور اس میں دوسرے مجددوں سے کئی باتیں بڑھ کر ہیں۔مثلاً یہ کہ خدا کی وحی مجھ پر نازل ہوتی ہے اور اسے بطور حجت بارہا اعلان کر کے شائع کیا۔پھر آنحضرت ﷺ کے سالہائے نبوت سے زیادہ مدت گزر گئی۔دوم۔تمام مجددوں میں سے نبی اللہ صرف آپ ہی کے لئے احادیث میں آیا ہے۔دیکھو مسلم۔سوم۔آپ نے تمام مخالف اسلام مذاہب کی تردید قرآنی آیات سے کی اور اسلام کو تمام ادیان پر حسب پیشگوئی  ( الصّف : ۱۰)غالب کردکھایا۔تمام مجددوں سے بڑھ کر آپ کی مخالفت ہوئی اور باوجود دشمنوں کے ناخنوں تک زور لگانے کے آپ کامیاب ہوئے اور ہزارہا مخلوق کو اپنا ہم خیال کر کے فوت ہوئے اور آپؑ کو ایک جماعت دی گئی جو اس عہد پر قائم ہے۔غرض آپؑ کی شان بہت اعلیٰ ہے اور آپ ؑ پر ایمان لانے کے سوا نجات نہیں۔بہرحال جن لوگوں نے مانا میں ان سے مخاطب ہو کے کہتا ہوں کہ حضرت اقدس کے بہت سے