ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 247 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 247

ہنسی مخول میں ڈالا گیا ہے۔میرا پیارا اس پر زور دیتا رہے۔وَاللّٰہُ الْمُوَفِّقُ۔عمدہ دعا الحمد ہے۔اس میں اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ دونوں ترقی کے فقرہ موجود ہیں۔سنا تھا کہ لنڈن میں مسجد ہے اور ووکنگ لین مسجد کے لیے ڈاکٹر لیٹز نے چندہ کیا تھا۔لنڈن بے ریب دارالامتحان ہے مگر عربی فقرہ عِنْدَ الْاِمْتِحَانِ یُکْرَمُ الرَّجُلُ اَوْ یُھَانُ۔امتحان کے بعد آدمی معزز ہوجاتا ہے یا ذلیل ہوتا ہے۔کالج میں ضرور داخل ہوں تاکید ہے۔وَلِلّٰہِ الْمُلْکُ اَیْنَمَا کُنْتَ ثُمَّ اُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فَقَدْ فَازَ الْمُتَّقُوْنَ۔وَ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ۔نورالدین ۲۲؍ اکتوبر ۱۹۱۲ء از قادیان دارالامان (ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۲ نمبر ۱۸ مؤرخہ ۳۱؍ اکتوبر ۲ا۱۹ء صفحہ ۳) مکتوب امیر المومنینؓ عزیز من! السلام علیکم و رحمۃ اللہ! رسالہ پہنچتا ہے۔نقد میں نے فصیح مرحوم کو بھیج دیئے تھے۔جب یہ قیمت ختم ہو اور رسالہ جاری رہے تو پہلا پرچہ وی پی بھیج دیں۔(البدر جلد۱۲ نمبر ۱۸ مورخہ ۳۱؍ اکتوبر ۲ا۱۹ء صفحہ ۷) نبی کی عمر پہلے نبی سے نصف سوال۔سیدنا ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ حضرت مسیح موعودؑ نے ایک جگہ وہ حدیث لکھی ہے جس میں ہے کہ نبی کی عمر پہلے سے نصف ہوتی ہے۔غالباً وہ یوں ہے اَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ اِلَّا عَاشَ نِصْفَ عُمْرِ الَّذِیْ کَانَ قَبْلَہٗ وَ اَنَّـہٗ اَخْبَرَنِیْ اَنَّ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ عَلَیْہِمَاالسَّلَامُ عَاشَ عِشْرِیْنَ وَ مِائَۃَ سَنَۃٍ وَلَا أَرَانِیْ اِلَّا ذَاھِبًا