ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 163
(۲) ایک شخص نے خواب بیان کیا کہ چاند کے دوٹکڑے ہو گئے ایک سیاہ ہے۔فرمایا۔اہل اسلام پر کوئی مصیبت ہے مگر انجام بخیر ہے۔جو غیر احمدی کو لڑکی دے ایک شخص نے دریافت کیا کہ جو احمدی کسی غیر احمدی کو اپنی لڑکی کا ناطہ دے اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا۔جو غیر احمدی کو لڑکی دے وہ احمدی ہی نہیں اُس کے پیچھے نماز کیسی۔۱۱؍ستمبر ۱۹۱۲ء حافظ محمد اسحق صاحب کی بیوی کی خبر وفات تار میںآئی۔حافظ صاحب نے اجاز ت چاہی کہ میّت کو یہاں مقبرہ بہشتی میں لائیں۔فرمایا۔دفتر مقبرہ سے دریافت کرو کہ وصیت ہے یا نہیں۔۱۲؍ستمبر ۱۹۱۲ء مجربات ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا مجربات نور الدین آپ کی کتاب ہے۔فرمایا۔ہے تو میری پر بہت ہی غلط چھپی ہے۔جلد باز طالب علم ایک شخص کا خط آیا کہ میں چند روز میں طبّ پڑھنا چاہتا ہوں۔فرمایا۔رام پورمیں ایک مولوی عبدالقادر صاحب ڈپٹی تھے سرکار میں ملازم تھے مگر انہیں شوق تھا۔کچھ طالب علموں کو سبق بھی دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک شخص ا ن کے پاس آیا اور اپنے بیٹے کو ساتھ لایا۔اُس نے کہا کہ میرا بیٹا اور کتابیں تو پڑھ چکا ہے صرف چغمینی باقی ہے سو آپ پڑھا دیں۔میں اُسے جلد واپس لے جانا چاہتا ہوں۔آپ بہت جلد پڑھا دیں۔تب اُ نہوں نے اس لڑکے کو اپنے سامنے بُلا کر ایک کاغذ پر لکھا۔شرح چغمینی اور اُسے کہا کہ پڑھو۔اس نے پڑھ لیا۔فرمایا۔لو بڑے میاں اپنے بیٹے کو لے جائو ہم نے پڑھا دیا ہے۔