ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 93
کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عباس کا فتویٰ بابت فدیہ جس طرح ثابت ہے اسی طرح اگر مریض و مسافر کے متعلق کوئی بات لکھیں تو صحابہ کرام کے عملدرآمد کا بھی پتہ دیں۔حضور اپنے دست مبارک سے اس کے جواب میں کچھ لکھ دیں۔حدّ ادب۔حضور کا نا چیز غلام اکبر شاہ خان یکم مارچ ۱۹۰۹ء جواب آپ کے صاحب نے جو لکھا ہے وہ بالکل صحیح ہے۔یہی ہمارا عملدرآمد ہے۔مریض ، مسافر، حیض اور نفاس والی قضا کریں۔یہی سچ ہے۔اس کے خلاف ہرگز صحیح نہیں۔والسلام نور الدین (۲) ایک شیعہ مجھ سے دریافت کرتا ہے کہ حضرت عائشہ کی قبر کا ٹھیک ٹھیک پتہ بتائو۔احقر اکبر ۲۵؍جنوری ۱۹۰۷ء جواب پرانی قبروں کا قطعاً کوئی پتہ سوائے قبر نبی کریم ؐکے نہیں ہے۔امام حسین ؓ کی قبر مصر میں اور کربلا میں ہے۔مولیٰ مرتضیٰ کی قبر کابل اور نجف میں بتاتے ہیں۔کون صحیح ہے۔ا صل یہ ہے کہ قبر پرستی کا زمانہ پیچھے ہوا ہے پہلے لوگ اس سے بے خبر تھے۔نور الدین