ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 72 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 72

لوگ جانتے ہیں جنہوں نے قومیت سے فائدہ اٹھائے ہیں۔ہندوستان کی کروڑہا مخلوق پر انگریزوں کی حکومت قومیت کا تھوڑا سا ثبوت ہے۔سوم۔انگریزی کیوں پڑھائی جاتی ہے؟ الجواب۔اسی طرح جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو عبرانی پڑھائی تھی۔انگریزی سے مسلمانوں کی غفلت کا نتیجہ ان لوگوں سے پوچھو جو مسلمانوں کی عام حالت پر غور کررہے ہیں۔پھر اسی غفلت کا نتیجہ تھا کہ اوّلاًاس ملک میں تمام مدرس مسلمان تھے۔اب ان کی جگہ ہند وہیں جو ان مسلمانوں کو آگے بڑھنے بھی نہیں دیتے اور جن کی مسلمان کڑاڑ کے لقب سے تذلیل کرتے تھے۔اب ہاتھ باندھ کر لالہ صاحب اور رائے صاحب کہنا پڑتا ہے اور پھر اسی غفلت کا نتیجہ تھاکہ ایک کذّاب کا لفظ امام کے منہ سے کسی کی نسبت نکلا تو جنہوں نے انگریزی پڑھی تھی اڑھائی سال تک دل کھول کر تکلیف دی۔مسلمان اگر انگریزی خوان ہوتے خواہ ہمارے مخالف ہوتے یا موافق تو انہیں غیرت ہوتی کہ اس خمیازہ کو دور کرنے کے لئے تھوڑی سی توجہ اس کام کے لئے کرتے جس کام کے لئے انجمن حمایت اسلام اور محمڈن کالج نے انگریزی پر زور دیا۔چہارم۔عربی پر روپیہ کیوں نہیں لگایا جاتا؟ الجواب۔یہ بالکل غلط ہے کہ عربی پر روپیہ نہیں لگایا جاتا۔ہائی سکول میں عربی برابر پڑھائی جاتی ہے۔یہ سکیم مدرسہ کے مطالعہ سے معلوم ہوگا۔پھر دینیات کی ایک شاخ قائم ہے اور اس کو بہتر اور زیادہ مفید بنانے کا سوال قوم اور کارکنوں کے سامنے ہے۔علاوہ ازیں چھوٹا سا مدرسہ انجمن نعمانیہ، حمیدیہ فیض عام کانپور، ندوۃ العلماء اور دیوبند ہے۔کیا یہاں کی ضعفاء کی جماعت نے کوئی ایسا چندہ دیا ہے جس سے ہم اتنا مدرسہ بھی قائم کرسکیں۔پنجم۔مسکین فنڈ یہاں کوئی نہیں؟ الجواب۔یہ معترض کا صریح جھوٹ ہے کیونکہ مثلاً ضلع ہزارہ اور کاغان وغیرہ کے لوگ مسکین فنڈ سے کھانا اور کپڑا پاتے ہیں اورپھر نمک حرامی کے رنگ میں ان میں سے کسی نے