ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 463
پیارے! کیا کیا القاب والے! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ۔مکرمت نامہ تاریخوں، یونیورسٹی اور تفسیر کے متعلق پہنچا۔بہت علیل ہوں۔تاریخ صحیح کون لکھے؟ خارجی لکھے تو اہل بیت میں کوئی خوبی بتا سکے گا؟ اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما میں کوئی کمزوری ظاہر کرسکے گا۔شیعہ لکھے تو وہ جناب ابوبکر و عمر اور ان کی جماعت کی کوئی بھلائی ظاہر کرے گا اورظلموں کے لکھنے میں دریغ کرے گا اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کی کوئی کمزوری ظاہر کرسکے گا۔مسیحی لوگ لکھ سکیں گے؟ وہ اپنے خدا صاحب کی سی سالہ زندگی پر کوئی یقینی روشنی نہیں ڈال سکے۔ہمارے نبی کریم کے حالات میں جو جو ظلم کیے ہیں وہ ہم سے مخفی۔سرولیم میور آپ کو ابراہیم کی نسل نہیں مان سکا۔نیچری لکھیں گے تو نبی کریم کی ان آیات کو جو تیرہ سو برس سے مؤرخ لکھتے آتے ہیں ان تمام پر پانی نہ پھیریں گے۔آپ کے وکیل نے قرآن کریم کی وہ تاریخ لکھی ہے کہ الامان الامان دجال کے کان کاٹ دیئے ہیں۔آج کل ہندو لکھیں۔ایک ہندو لکھتا ہے راجپوت وہ قوم ہے جس نے عمر و عثمان کو عبدالملک کو اپنی تلواروں سے قتل کیا۔ایک شیعہ مؤرخ لکھتے ہیں۔(در جمل چوں معاویہ بگریخت) سنّی لکھے جو نہ ابوبکرؓ و عمرؓ کی کمزوری لکھ سکے نہ علی و حسین کی۔رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔مسٹر امیر علی صاحب بالقابہ نے حضرت نبی کریم کی سوانح عمری لکھی ہے ایک عالم بھلے مانس سے زیادہ نبی کو دکھا نہیں سکے اور ایک مولد خوان لکھتے ہیں جو زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہیں اب معتبر و غیرمعتبر فیصلہ کون کرے۔مولوی حافظ آنریری سیکرٹری کون کون بالقابہ و آدابہ اس کے آگے مولویوں (جن میں نورالدین بھی ہے) مساجدومدارس کے چندہ مانگنے والوںکے نام رکھو اور عرض کرو حضور ان کی تاریخ