ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 390 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 390

فرمایا۔قرآن مجید میں (ابراھیم:۳۳) آیا ہے۔سر سے پیر تک اپنے کپڑوں کو دیکھو۔استعمال میں آنے والی چیزیں اکثر ولایت سے بذریعہ جہاز کے آئی ہیں۔اللہ کو راضی کرلو فرمایا۔اللہ تمہیں محض اپنے فضل سے اپنی غریب نوازی سے توفیق دے۔اپنے مولا کو ایسا راضی کرلو کہ وہ پھر کبھی ناراض نہ ہو۔۲۰؍ جون ۱۹۱۱ء انبیاء کی محبتِ الٰہی اور جوشِ تبلیغ انبیاء کو جو اللہ تعالیٰ سے محبت اور اس کی توحید کی اشاعت کا جوش ہوتا ہے وہ اور اس کا نتیجہ قرآن مجید پڑھنے والوں سے مخفی نہیں رہنا چاہیئے۔فرمایا۔یہ قوم عجیب و غریب ہے ہر طرح سے برکت ہی مانگتی ہے۔دیکھئے حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک شہر میں ہیں تو اس شہر کے لیے امن کی دعائیں مانگتے ہیں کہ وہ مصائب دنیا اور غضب الٰہی سے مامون رہے۔بھلی باتوں کے متّبع فرمایا۔میں بھی حضرت ابراہیم کے اتباع میں کہتا ہوں جو بھلی باتوں میں میرے متبع ہیں وہی درحقیقت میری جماعت سے ہیں باقی کہا کریں کہ ہم مرید ہیں۔گھر میں نماز پڑھنے کی جگہ فرمایا۔مومن کوئی مکان بنائے تو سب سے پہلے اس میں مسجد، نماز پڑھنے کی جگہ بنائے۔میری ماں نے گھر میں ایک سردی کے موسم کے لیے اور ایک گرمی کے موسم کے لیے جگہ بنا رکھی تھی۔بدیوں سے بچنے کا گُر فرمایا۔بدیوں سے بچنے کا گُر ہے موت کو یاد رکھنا۔اور یہ کہ میرا مولیٰ دیکھتا ہے۔یعنی (ابراھیم:۳۹) کا مطالعہ۔خدا کی بات فرمانبرداری سے قبول کرو فرمایا۔میری باتوں کی قدر کرو یا نہ کرو مگر خدا کی بات شکر گزاری اور فرمانبرداری سے قبول کرو۔اپنے مکانوں کو خدا کے مکان بناؤ۔ان میں ایک مسجد بناؤ اور اپنی اولاد کے صالح ہونے کے لیے دعا کرتے رہو جیسا کہ حضرت ابراہیم ؑ نے دعائیں کیں۔فرمایا۔اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے جہاں تمہاری چارپائیاں ہوں جہاں تمہارے مکان ہوں