ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 273 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 273

میرے لئے ضروری تھی مجھ پر ظاہر فرما دیا۔بعض ایسے نفوس ہیں جن کی مجھے خبر نہ تھی کہ وہ میرے ساتھ اور جماعت کے ساتھ محبت کا کیا تعلق رکھتے ہیں۔لیکن اس بیماری میں جو خدمت رات دن انہوں نے کی ہے اس سے ان کے اخلاص کا اظہار ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان نفوس کے صفات کو ظاہر کردیا۔یہ خدا تعالیٰ کی غریب نوازی ہے کہ وہ لوگ دل سے ایسی خدمت کررہے ہیں۔میں ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس وقت میری ہمدردی کی ہے شکر گزار ہوں۔ہمارے دوست ڈاکٹر بشارت احمد صاحب ، ڈاکٹر مرزایعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل صاحب، ڈاکٹر الٰہی بخش صاحب اور ڈاکٹر کرم الٰہی صاحب ان سب نے اس وقت جو ہمدردی کی ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس کے عوض اس جہان میں بھی ضرور اور مجھے کامل امید ہے کہ عاقبت میں بھی خدا تعالیٰ ان کو نعم البدل عطا کرے گا۔وہ تمام لوگ جو کہ ہمدردی میں شامل ہوئے ہیں وہ یقین رکھیں کہ یہ خدا داد موقع تھا اور ایسا موقع ہمیشہ نہیں ملا کرتا۔لاہور کے لوگوں میںسے میاں چراغ دین صاحب بمعہ اپنے کنبے کے خاص شکریہ کا مستحق ہے۔اس بڑھاپے اور بیماری کی حالت میں آ کر وہ بہت ہمدردی کرتے رہے۔آخر میں عجائبات الٰہی کی بات ہے کہ ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب صرف ہمدردی کے لئے بہت دور سے آئے ہیں اور اس سے زیادہ یہ کہ سید محمداحسن صاحب (امروہوی) بایں پیری و بیماری وبایں ضرورت خانہ داری ۱؎ عیادت کے لئے تشریف لائے ہیں۔یہ عیادت انشاء اللہ معمولی نہ ہوگی۔ہر ایک چیز خدا تعالیٰ کے حضور مراتب رکھتی ہے ایمان کے بھی مراتب ہیں اور کفر کے بھی مراتب ہیں شرک کے بھی مراتب ہیں اخلاص کے بھی مراتب ہیں۔اسی طرح عیادت کے بھی مراتب ہیں۔میں انشاء اللہ سب کے واسطے دعا کروں گا۔اور خدا کے حضور ان سب باتوں کے واسطے شکریہ کرتا ہوں۔فرمایا۔بعض لوگوں کو ظاہری خدمت کی توفیق نہیں دی گئی وہ دعا کریں اور میں امید کرتا ہوں کہ دعا کرتے ہوں گے یہ بھی ہمدردی ہے اور عیادت میںداخل ہے۔اللہ تعالیٰ کا رحم میرے حال پر ہے میں اچھا ہوں۔۱؎ ان کے گھر میں وضع حمل کے ایام بہت قریب ہیں۔