ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 254 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 254

جواب از حضرت خلیفۃ المسیح عزیز من ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ نے بہت ہی اچھا کام کیا کہ عید کے روز ایک مفلس کی دستگیری فرمائی۔عید سے پہلے ہی توفطرانہ بھی دیا جاتا ہے۔اگر دکان نکلوا دی تو اور بھی زیادہ ثواب کا کام کیا۔شرعاً ایسا فعل ہر گز ممنوع نہیں۔نور الدین ۳۱؍اکتوبر ۱۹۰۸ء قادیا ن (البدر جلد ۹ نمبر ۵۱،۵۲ مورخہ ۲۷ ؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ۱۲) قادیان سے محبت حضرت مسیح موعود ؑ مرحوم و مغفور کی زندگی میں آپ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی مجھے ایک دن کے واسطے ایک لاکھ روپیہ دے اور قادیان سے باہر بلائے تو میں نہیں جاسکتا۔(البدر جلد ۹ نمبر ۵۱و۵۲ مورخہ ۲۷؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۴) ایک شخص کے چند سوالوں کا جواب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ (۱)تجدید بیعت کیا ہر وقت ایمان کی بھی تجدید کرنی چاہیے۔اُجَدِّدُ اِیْمَانِیْ بِقَوْلِیْ۔لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ (ﷺ)۔(۲)خط میں تساہل کرنا مناسب نہیں اور ہرگز مناسب نہیں۔(۳)ایک وقت میں دو خلیفہ نہیں ہو سکتے۔اس کے متعلق احادیث آخر مشکوٰۃ میں موجود ہیں۔(۴) سوائے اس نماز کے جو مسلمانوں میں مشترک ہے کوئی نماز اسلامی نماز نہیں کہلاتی۔(۵)کسی نقش اور تصویر کا دل میں جمانا شرعاً جائز نہیں ہے یہ بھی ایک قسم کی بت پرستی ہے۔(۶)ذات الٰہی کا نظر آنا اس دنیا میں یہ ایک جنون کا شعبہ ہے۔(۸)نماز میں کسی نقش کا خیال خود جمانا شرعاً ثابت نہیں۔(۹)ایک معمولی انسان کا کفر نبیوں کا