ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 235
خطبہ جمعہ، خطبہ نکاح میں (۶)اذان سن چکنے کے بعد (۷)جب نماز کی تکبیر پڑھی جاوے (۸)دعائوں کے ابتداء، آخر ، وسط میں (۹)مسجد میں داخل ہونے کے وقت بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ (۱۰) جب نبی کا ذکر آئے (۱۱)جب نیند سے اُٹھے (۱۲)جب اکٹھے بیٹھے ہوں۔اس وقت بھی کسی نہ کسی طرح نبی کریم ﷺ کا ذکر کے درود بھیجنا چاہیے۔(۱۳)جب کوئی تفرقہ مٹے اس وقت بھی (۱۴) تبلیغ ووعظ کے وقت(۱۵)محتاج انسان حاجت کے وقت (۱۶) وضو سے فارغ ہو کر۔میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ درود کی بہت ہی عادت ڈالو۔اس کا ادنیٰ فائدہ تو یہ ہے مَنْ صَلّٰی عَلَیْہِ وَاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشَرۃً جب ایک بار اخلاص کے ساتھ تم نبی کریم کے شرف وکامیابی و رحمت کاملہ کے نزول کی دعا کرو گے تو خدا تعالیٰ دس بار تم پر ایسی رحمتیں بھیجے گا۔(الحکم جلد ۱۴ نمبر ۳۰ مورخہ۲۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۸،۹) طالبان حق کا خط السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ التماس مؤدبانہ ہے کہ فدویان نے سلسلہ احمدیہ پر ہر طرح سے غور و خوض کیا ہے لیکن بعض وجوہات سے ہمیشہ یہ شک پڑا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو آپ بذات خود وہ مہدی موعود نہیں مانتے جس نے کہ آخری زمانہ میں ہونا تھا اور جس کے بارے میں جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ وہ دجال کے مقابلہ میں ہماری امت سے مہدی آخر الزمان ہو گا۔چونکہ آپ کی تقویٰ وطہارت پر ہم کو پورا یقین ہو گیا ہے اور آپ کا علم قرآن شریف اور احادیث بدرجہ کمال ہے اس لئے آپ اگر حلفیہ اپنے دستخطی یہ تحریر کرکے بھیج دیویں کہ مرزا صاحب موصوف وہی مہدی معہود و مسیح موعود ہیں جن کی بابت ہمارے نبی آخر الزمان جناب رسول مقبول ﷺ نے پیشگوئی فرمائی ہے اور بے شمار احادیث میں جن کا ذکر ہے۔تو ہم محض اسی بناء پر سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو جاویں گے۔صرف آپ کے جواب کا انتظارہے ور نہ قیامت کے دن آپ ذمہ دار ہوں گے کہ سچائی آپ نے ظاہر نہیں کی۔طالبان حق خدا بخش بقلم خود۔غلام رسول پٹواری بندو بست بقلم خود