ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 215 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 215

راجپوتوں کی انجمن کا نام تجویز فرمانا مورخہ ۲۷ ؍ مارچ ۱۹۱۰ء بعد نماز ظہر حضرت اقدس خلیفۃ المسیح نے چوہدری غلام احمد خان صاحب پریذیڈنٹ و سیکرٹری کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہم آپ کی اس انجمن کا نام انجمن راجپوتاں تجویز کرتے ہیں۔چنانچہ یہی مبارک نام اس انجمن کا رکھا گیا اور حضرت اقدس نے اس انجمن کی سرپرستی قبول فرمائی اور ہرایک طرح سے مدد کرنے کا وعدہ فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ آپ لوگ چندہ جمع کرنے میں کوشش کریں باقی انتظام ہم کریں گے۔اللہ تعالیٰ اس شفیق او ر ہمدرد مرشد کو دیر تک ہمارے سروں پر قائم رکھے۔آمین (البدر جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخہ ۲۳ ؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۸) دو حاجی حضرت امیر المومنین کا ارشاد ہے کہ ہم د و احمدیوں کو اپنے خرچ پر حج کے لئے بھیجنا چاہتے ہیں جو زاد راہ سے معذور اور حج کی تڑپ رکھنے والے صالح الاعمال متقی ہیں وہ درخواست کریں۔ایک ان میں سے ایسا ہو جو پہلے حج کر چکا ہو۔(البدر جلد ۹ نمبر۳۸ مورخہ ۱۴ ؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱) اسلا م میں غلامی غلامی کا ذکر تھا۔فرمایا۔توریت میں غلامی کے بر خلاف کوئی حکم نہیں۔انجیل نے غلامی کے دنیا سے ہٹانے کے واسطے کوشش نہیں کی۔صرف اسلام ہی ایک مذہب ہے جس نے غلاموں کو آزاد کرنے کے واسطے احکام نازل فرمائے ہیں۔حج میں، کفارہ یمین میں دیگر ہر ایک صدقہ کے موقعہ پر غلاموں کی آزادی کی ترغیب دی ہے۔زکوٰۃ فنڈ کا اٹھواں حصہ غلاموں کی آزادی کے واسطے الگ کر دیا ہے اس طرح تدریجاً دنیا سے غلامی کے اٹھادینے کے قوانین باندھے ہیں۔ا نبیاء کا یہی طریق ہے کہ احکام کا اجراء ایسے طریق سے کرتے ہیں کہ خلقت اس کو برداشت کر سکے۔انسانوں کی تیاری کے مطابق حکم دیا جاتا ہے۔اسلام کے ابتدائی ۱۳ سال میں شراب کے برخلاف کوئی حکم نازل نہ ہوا۔جب ایک جماعت تیار ہو گئی جو ایسے حکم کو برداشت کر سکے تو پھر یہ حکم نازل ہوا۔یہ بات غلط ہے کہ غلامی کو