ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 213 of 566

ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 213

چوٹ صرف مجھے ہی لگے گی۔مگر ابوحنیفہ ؒ تم سنبھل کر چلنا تمہارے گرنے سے لاکھوں مخلوقات خدا تمہارے ساتھ گرے گی۔فرمایا۔میں تمہارے لئے دعا کیا کرتا ہوں تم میرے لئے دعا کیا کرو۔آخر میں پھر لَااِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہ پر قائم رہنے کی تاکید فرمائی اور کہا دیکھو میں نے یہ وصیت کر کے انبیاء علیہم السلام کی سنت وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ والی پوری کردی ہے۔فرزند علی عفی عنہ سیکرٹری انجمن احمدیہ فیروزپور (الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۹ مورخہ ۲۸ ؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۹ ، ۱۰) ڈائری یکم جون ۱۹۱۰ء ۱۔حکمت کی تعریف قرآن مجید کو محکم پکڑو تم اس کے ذریعے ہر میدان میں ہر مقابلہ میں فتح پائوگے۔ایک شخص نے چند علوم کی تعریفیں اور ان کے متعلق تمام اعتراضات یاد کر رکھے تھے اور وہ اکثر علماء کو عام مجلسوں میں دق کیا کرتا تھا۔ایک دفعہ مجھے پوچھا کہ پیرو مرشد حکمت کی تعریف کرو۔میں نے کہا چند اخلاق فاضلہ جن میں خدا کی تعظیم اور شفقت علیٰ خلق اللہ ہو وہ حکمت ہے۔سن کر حیران رہ گیا۔کہا ثبوت ؟ میں نے کہا خدا تعالیٰ بنی اسرائیل میں چند ایسے اُمور کا ذکر فرما کر اخیر میں فرماتا ہے۔(بنی اسرائیل:۴۰)۔چپ ہی رہ گیا۔۲۔مجاہدات ، الزامی جواب، محکم و متشابہ میں نے حضرت صاحب سے پوچھا کہ آپ کے مشرب میں وصول الی اللہ کا جو طریق ہے اس میں کوئی مجاہدہ ہے تو میں اسے کرنا چاہتا ہوں۔فرمایا۔عیسائیوں کے مقابل میں کتاب لکھو۔اس کے بعد خدا کے فضل نے اسباب بہم پہنچائے۔ایک پادری نے مجھے کئی سوالات لکھ کر دئیے اورد وسری جانب مجھے رئیس پونچھ کا علاج کرنے کے لئے جانا پڑا جہاں بہت فرصت تھی۔میں نے فصل الخطاب لکھی اور اس کی طبع کا سامان بھی ہو گیا۔میں نے حضرت صاحب سے عرض کیا کہ حضور بعض اعتراض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے بغیر اس