ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 205
جانم فدا شود برہِ دینِ مصطفیٰ این است کام دل اگر آید مُیَسَّرم (ازالہء اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ۱۸۵) ایک اور جگہ فرماتے ہیں۔کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبیؐ کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑدو تم اس خبیث کو (درثمین صفحہ ۶۷) پھر فرماتے ہیں۔وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمدؐ دلبر میرا یہی ہے (درثمین صفحہ ۹۳) سراج المنیر میں ہے۔ما مسلمانیم از فضل خدا مصطفی ما را امام و مقتدا آن کتاب حق کہ قرآن نام اوست بادئہ عرفان ما از جام اوست آں رسولے کش محمدؐ ہست نام دامن پاکش بدست ما مدام ہست او خیرالرسل خیرالانام ہر نبوت را بروشد اختتام آنچہ مارا وحی و ایمائے بود آن نہ از خود از ہمان جائے بود