ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 18
۲۔ملائکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور ان پر ایمان لانا لا بد ہے۔۳۔تمام کتب الٰہیہ ۴۔تمام رسولوں اور نبیوں۔۵۔حضرت محمد رسول اللہ ﷺ المکی و المدنی محمد بن عبداللہ ابن آمنہ خاتم النبیین رسول ربّ العالمین ہیں۔اور آپ پر جو کتاب نازل ہوئی کیا معنے؟ اس پر اور ان تمام چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔قرآن کریم بلا تحریف و تبدیل و کمی و زیادتی کے اسی ترتیب موجودہ پر ہم کو حضرت نبی کریم ؐ سے پہنچا۔۶۔تقدیر کا مسئلہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ کو تمام اشیاء جو ہیں اور جو ہوں گی اور جو ہو چکیں سب کا اللہ تعالیٰ کو اتم و اکمل طور پر علم ہے۔جزئیات کا بھی وہ عالم ہے اور نیکی کا ثمرہ نیک اور بدی کا نتیجہ بد ہوتا ہے۔جیسے کوئی کرتا ہے ویسا ہی پاتا ہے (المائدۃ: ۱۶)۔۷۔بعد الموت نفس کو بقا ہے۔قبر سے لے کر حشر ونشر، صراط، جہنم و بہشت کے واقعات جو کچھ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں سب صحیح ہیں۔۸۔صحابہ کرام کو ابوبکرو عمر رضی اللہ عنہ سے معاویہ و مغیرہ رضی اللہ عنہ تک کسی کو برا نہیں کہتے اور نہ دل میں اُن کی نسبت بد اعتقاد ہیں۔اہل بیت کو بدل اپنا محبوب و پیارا یقین کرتے ہیں۔تمام بیبیاں حضرت نبی کریم ؐ کی حضرت خدیجہ وعائشہ سے لے کر اور تمام خاندان نبوت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور امام حسن سبط اکبر اور امام حسین سبط اصغر شہید کربلا اور ان کی والدہ بتول زہرا سیدۃ نساء اہل الجنۃ سب کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ گروہ بدل یقین کرتے ہیں۔صَلٰوۃُ اللّٰہِ وَسَلَامُہٗ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنَ۔اولاد امجاد مولیٰ مرتضیٰ علیہ السلام کو علی بن حسین زین العابدین اور محمد۱ باقر العلوم اور جعفر۲ الصادق سے لے کر زید بن علی اور اولاد صادق علیہ السلام میں … حسن عسکری تک سب کو علمائے باعمل اور ائمہ دین مانتے ہیں۔امام ابو حنیفہ ؔ، مالک ؔ، شافعی ؔاور احمدؔ کو ائمہ فقہا سے، بخاری و مسلم ، ابودائود اور نسائی کوائمہ محدثین سے خواجہ معین الدین چشتی اور شیخ عبدالقادر جیلانی، خواجہ نقشبند و شیخ احمد سرہندی ، شیخ شہاب الدین سہروردی ،