ارشادات نور (جلد دوم۔ بعد از خلافت) — Page 16
خفیہ کمیٹیوں والے کامیاب نہیں ہوتے خلیفۃ الامام نے(المجادلۃ:۹) پر تقریر فرماتے ہوئے بیان کیاکہ خفیہ کمیٹیوں والے کبھی کامیاب نہیں ہوئے۔پھر اسی ضمن میںفرمایا کہ میں اتنے سال حضرت کی صحبت میں رہا ہوں مگر آپ سے میں نے کبھی ایک سیکنڈ کے لئے بھی تخلیہ نہیں کیا۔ان کے بیٹے اور دوسرے گھر والے مرد اور تم سب بیٹھے ہو کوئی تم میں نہیں کہہ سکتا کہ کبھی ایسا اتفاق ہوا ہو۔بلکہ آپ کی عادت تھی کہ اگر کوئی الگ بات کہتا تو آپ اس کے ساتھ باتیںکرتے کرتے اتنی بلند آواز سے بولنے لگتے کہ کوچہ میں چلنے والے بھی سن لیتے۔یہ ان کے کامل مومن اور من جانب اللہ ہونے کا ثبوت ہے۔(ماخوذ از مضمون ’’ذوق کی باتیں‘‘ البدر جلد نمبر ۷ نمبر ۳۴ مورخہ ۳؍ ستمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۱) قرآن مجید سننے کی تحریک حضرت امیر المومنین نے ہر جمعہ کو رکوع یا رکوع کا حصہ ابتدا سے سنانا شروع کیا ہے آپ نے ایک دفعہ لاہور میں فرمایا تھا کہ اگر مسلمان ہر جمعہ کو بھی ایک رکوع سنیں تو تھوڑی مدت میں تمام قرآن مجید سن سکتے ہیں۔(البدر جلد۷ نمبر ۳۴ مورخہ ۳؍ ستمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۲) بوقت بیعت دہرائے جانے والے الفاظ وہ الفاظ جن میں حضرت اقد س مسیح موعود ؑ بیعت لیتے تھے ہاتھ میں ہاتھ دے کر آپ فرماتے جاتے ہیںاور طالب تکرار کرتا جاتا ہے۔اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔آج میں احمد ؑ کے ہاتھ پر اُن تمام گناہوں سے توبہ کرتا ہوں جن میں میں گرفتار تھا اور میں سچے دل سے اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے ان تمام گناہوں سے بچتا