ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 92 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 92

چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے۔  (الذّٰریٰت : ۲۱،۲۲) زمین میں اہل حق کے واسطے نشانات ہیں اور تمہارے نفسوں میں بھی کیاتم نہیں دیکھتے ؟ پس کیا عالم کے واقعات اور اپنے نفس سے تم کو کچھ … نہیں ہوئی کہ احکام خداوندی کی نافرمانی سے ظاہر میں کیا حال ہوگا اور نفس کیسے خراب ہوگئے تو پھر ابھی اذکار قرآنی سے متنفر ہی رہو گے۔(الحکم جلد۵ نمبر۱۸ مورخہ ۱۷؍ مئی ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۱،۱۲) چار سوالوں کے جواب کسی شخص نے منشی کرم علی صاحب خوشنویس قادیان کے ذریعہ مندرجہ ذیل چارسوالوں کا جواب طلب کیا تھا۔حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب حکیم الامت نے ان سوالوں کا مختصر مگر کافی جواب لکھ دیا ہے جس کو عام فائدہ کے لئے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔(ایڈیٹر الحکم) چار سوال ا۔مسیلمہ کذّاب کی عمر بعد دعویٰ نبوت۔۲۔(اٰل عمران : ۱۱۳) کا مطلب۔۳۔(النساء: ۱۶۰) کا ترجمہ۔۴۔(البقرۃ : ۱۰۷) کا صحیح اور خلاصہ مطلب۔جواب ۱۔مسیلمہ نے ۱۱ ہجری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اخیر وفات پر دعویٰ نبوت کیا اور اسی ۱۱ ہجری میں ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فوجی افسروں نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و حمایت سے مسیلمہ کو ہلاک کر دیا۔بس اس کافساد ایک ہی سال کے اندر اندر ہے اور یہ بات تاریخ طبری کبیر سے بالکل ظاہر ہے۔دیکھو صفحہ۱۹۱۶۔