ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 85
حضرت حکیم الامت کے خط میں سے چند فقرے اللہ تعالیٰ کے اسرار ہیں۔زمان فطرت میں ایک وحدت فی الکثرت ہو تی ہے اور ایک کثرت فی الوحدت والکثرت۔پھر مرسل من اللہ کے زمانہ میں پہلے کچھ وحدتیں معاً تفرقہ اور کثرت میں بدل جاتی ہیں اور پہلے تفرقہ اکثر وحدت کی طرف سُبْحَانَکَ مَا اَعْظَمَ شَاْنُکَ۔دعا ٭ کے بارے میں اگر سید احمد خان والی استجابت کے لئے ہے تو وہ اضطراب فطری کہاںسے آئے اور اس کا ثمرہ کیا؟ اور اگر مرزا احمد والی استجابت کے واسطے تو توقع کہا ں ؟ قَدْ کُنَّا فِیْ زُعْمِہٖ مِنْ الْمُشْرِکِیْنَ پھر میری اپنی خواہش کی دعا ہے کہ آپ لوگ امام الوقت کو پہچانیں جس کو ہم نے علیٰ وجہ البصیرت ماننا پسند کیا ہے۔ولَا یُؤْمِنْ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یُحِبُّ لِاَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہٖ۔( صحیح البخاری ، کتاب الایمان ، باب من الایمان ان یحب لاخیہ… حدیث نمبر۱۳) (الحکم جلد۵ ،نمبر ۵ ،مورخہ۱۰؍ فروری ۱۹۰۱ء صفحہ۶) ایک خط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰن الرَّحَیْم نحمدہ و نصلی علٰی رسولہ الکریم واٰلہ مع التسلیم ثمّ السلام علیکم مع التکریم کل میری طبیعت نہایت بے چین تھی۔غم غلط کرنے کو میں اپنی الماری کی طرف جھکا جس میں مختصر رسائل تھے اور ان میں سے سرخ پشتہ کا رسالہ ’’جو ش مذہبی‘‘ نام نکال لایا تھا۔مختصر جلدی میں تمام ہو گیا اور نیند نہ آئی آخر یہ خط لکھنے بیٹھ گیا۔میرا ابتدا میں خیال تھا کہ قوم۱کا دل یہ بزرگ اور ولی ہیں ان سے قوم کا بیڑا پار ہو گا اِذَا اَصْلَحَ اَصْلَحَ الْجَسَدُ کُلَّہُ۔قوم۲کا دماغ یہ علماء ہیں مولوی لوگ ان سے نفع پہنچ سکتا ہے۔ (المجادلۃ : ۱۲) قوم۳ کے مصلح اور معزز کرنے والے قوم پر حکمران نواب و رئیس ہیں اُوْلُوالْاَمْرِ مِنْکُمْ۔حج کے قومی منافع ٭مولوی صاحب کی خدمت میں ایک شخص نے کسی ایسے شخص کے لئے دعا کے واسطے لکھا تھا جو حضرت اقدس امام علیہ السلام اورآپ کی جماعت کو معاذ اللہ مشرک سمجھتا تھا۔(ایڈیٹرالحکم)