ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 71
قصص قرآنی کے بار بار بیان کرنے میں حکمت لوگ حیرت اور تعجب ظاہر کرتے ہیں کہ قرآن باربار قصص کیوں بیان کرتا ہے؟ مگر مجھے ان کے اس اعتراض پر تعجب آتا ہے دنیا میں کوئی مصقلہ ایسا نہیں ہے جو ایک ہی بار صیقل کردے۔جسمانی غذا بھی ایک بار کھا کر مستغنی نہیں کردیتی۔جب یہ نظارہ اپنے جسم میں دیکھتے ہیں پھر روح کے لئے ایسا قانون پا کر ہم کو تعجب کیوں ہو؟ قصص قرآنی میں بہت سے اسرار ہیں منجملہ ان کے ایک یہ بھی ہے کہ رسول اللہ ﷺ انبیاء علیہم السلام کی تمام صفات کے جامع تھے گویا قصص قرآنی آپ کے ہی آنے والے واقعات کا ایک رنگ میں ذکر ہے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ان تمام نبیوں کے ملک فتح کئے ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔الٰہی شریعت اور نادان عیسائیوں کا ظلم ہماری شریعت، اعتقادات صحیحہ، اخلاق فاضلہ اور اعمال صالحہ کا مجموعہ ہے اور پھر ایسی آسان کہ (البقرۃ : ۲۸۷) مگر نادان اور ناواقف عیسائیوں نے محض ظلم وزور کی راہ سے الٰہی شریعت کو جو خدا کے راستباز موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ تورات کی صورت میں آئی لعنت قرار دیا اور بتلایاکہ نزول تورات سے صرف یہ غرض تھی کہ دنیا پر ظاہر کیا جاوے کہ شریعت کوئی بجا ہی نہیں لاسکتا آہ! ان نااہلوں نے خدائے قدوس کی ذات پاک پر کیسا اعتراض تراش لیا!!! خیالی اور عملی ایمان خیالی ایمان انسان کاصرف خیالات سے ہی وابستہ ہے مگر جب تک عملی ایمان نہ ہو خیالی ایمان کچھ معنی نہیں رکھتا۔بات تب ہی بنتی ہے کہ انسان کر کے دکھلاوے۔(الحکم جلد ۴نمبر۲۸ مورخہ ۹؍اگست ۱۹۰۰ء صفحہ۵،۶) صحبت صالحین انسان کے پاک ارادے ملائکہ میں جلوہ گری کرتے ہیں اور ملائکہ کے پاک ارادے پاک لوگوں میں جلوہ گری کرتے ہیں اس لئے پاک لوگوں کے ارادے ملائکہ