ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 60 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 60

قرآن مجید اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے پاک نمونہ حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں پس ان دونوں کی تائید میں جو کوئی آجاوے اس کا کہنا بسروچشم قبول ہے ہر حکمت کی بات مومن کی متاع ہے جہاں ملے لے لے۔ہو یا تعجب ہے کہ احادیث و اقوال فقہا و مفسرین تم لوگوں کی خود بھی عادت ہے اور تمام امت محمدیہ کا یہی چال۔اور آپ مجھ سے دریافت فرماتے ہیں۔سوال ۳:۔کیا آپ نے بعد بیعت مرزا صاحب ان کے مسیح موعود ہونے میں کبھی شک کیا یا دن بدن آپ کے اعتقاد کو ترقی ہے؟ جواب:۔یاد رکھو اور خوب اور کہو مجھے ہرگز شک نہیں ہوا۔میں اعتقاد میں ہر روز ترقی کرتا ہوں میں مرزا کو یقینا مہدی مسعود اور عیسیٰ بن مریم مسیح موعود جانتا ہوں اگر شک ہوتا تو اس علیحدگی کو کون مانع تھا؟ سوال ۴:۔کیا آپ نے پیر مہر علی شاہ صاحب ساکن گولڑہ تحصیل راولپنڈی کا فارسی رسالہ ہدیۃ الرسول اور اردو رسالہ شمس الہدایۃ فی اثبات حیات مسیح ونیز غایۃ المرام اور تائید اسلام مؤلفہ قاضی محمد سلیمان وکیل ریاست پٹیالہ کا بغور ملاحظہ کیا اور ان کا جواب دینے کی کوشش آپ کی جماعت سے کی گئی؟ جواب:۔شمس الہدایۃ تو میں نے خوب پڑھی ہے اور غایۃ وتائید کو غور سے دیکھا ہے ہدیۃ الرسول نے غالباً اب تک مطبع سے جنم نہیں لیا ان رسائل کے جواب کی چنداں ضرورت نہیں ایسے رسائل کے جواب میں غالب بھی مغلوب ہی ہوتا ہے مگر پھر بھی مجھے امید ہے کہ کوئی آدمی ہماری جماعت کا جواب لکھ دے گا۔بات یہ ہے کہ ہمیں بڑے عظیم الشان کام درپیش ہیں اور یہ رسائل ہماری شاہراہ میں کچھ روک نہیں ان سنگریزوں سے حرج کیا ہے؟ سوال ۵:۔ازالہ اوہام میں جن الفاظ سے مرزا صاحب نے خداوند کریم کے (یَا عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ اذْکُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْکَ تا آخر) نعماء موہوبہ کو عمل الترب، مسمریزم، مکروہ، قابل نفرت کا لقب دیا ہے اس کی نسبت آپ کی ایمانی رائے کیا ہے؟