ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 54 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 54

ہے۔کیا سمعیات میں اگر غلطی موجب عام عدم اعتبار ہے تو تمام سمعیات کا انکار کرنا پڑے گا اور یہ ببداہت غلط ہے۔تعجب تو ان پر ہے جوپر یقین لاتے اور اس کے آگے (البقرۃ : ۲۸۳) پر ایمان رکھتے ہیں اور پھر احادیث کے اس لئے منکر ہیں کہ بعض احادیث پر جرح ہوسکتی ہے۔حالانکہ لغت، صرف و نحو اس کے بھی ما بعد ہے اور اس کے راوی بہ نسبت عظیم الشان تابعین کے بالکل ہیچ میرز ہیں۔پس جو لوگ حواس سے کام نہیں لیتے وہ مصداق  ( البقرۃ : ۱۹)اور ( البقرۃ : ۱۷۲) (الحکم جلد ۴نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ ؍مارچ ۱۹۰۰ء صفحہ ۴) الاعلام مسیح موعود ؑ کے آستانہ مبارک کی چند ضرورتیں میں عرصہ دراز سے بحضور حضرت امام حجۃ الاسلام سلمہ اللہ تعالیٰ سعادت اندوزرہا اور اب بھی ہوں ہمیشہ حضرت ممدوح کی محنتوں اور مشقتوںکو دیکھتا تو مجھے جوش اٹھتے تھے کہ الٰہی کوئی دینی خدمت مجھ سے بھی ہوتی اور خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے توفیق عطا ہو۔بحمداللہ یہ مراد اس طرح پوری ہوئی کہ عید الاضحیٰ کے بعد چند احباب کے حضور فقیرنے یہ امر پیش کیا کہ یہاں مقام قادیان حضور امام حجۃ الاسلام کے آستانہ مبارک میں چند ضرورتیں ہیں۔اول:۔چند نو مسلم نوجوان موجود ہیں جن کے لباس اور تعلیم اور دوسری ضروریات کا کوئی انتظام نہیں۔دوم:۔مولفۃ القلوب لوگ آتے ہیں اور ان کی آمد ورفت اور دوسری ضرورتوں کا سامان نہیں۔سوم:۔بعض نوجوان نیک چلن ہماری جماعت کے لڑکے اپنے سلسلہ کی تعلیم کو با اینکہ وہ ہر طرح تعلیم کے قابل ہیں صرف قلت مال و افلاس کے باعث قائم نہیں رکھ سکتے۔