ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 385 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 385

مسائل عرصہ گذرتا ہے کہ جناب مولانا سے کچھ سوال پوچھے گئے تھے جن کا یہ جواب آپ نے لکھوایا۔فائدہ عام کے لئے شائع کیا جاتا ہے۔(۱)۔تیمم صرف مٹی سے یا آلودہ بخاک سے ہی جائز ہے۔  (النساء:۴۴)۔(۲)۔جمع بین الصلوٰتین ہر ایسے عذر سے جو واقعی ہو۔سستی نہ ہو مجبوری ہو۔جائز ہے۔ترمذی میں لفظ عذر موجود ہے۔(۳)۔سفر وہی جسے لغۃً عرفاً سفر کہیں سفر کی تفسیر لغت ہی کرتی ہے۔احادیث میں سفر کے حدود تفسیر کے طور پر نہیں۔سفر مجمل نہیں ہے۔(۴)۔چار دن کا ارادہ اقامت ہو تو مسافر مقیم ہو جاتا ہے۔(موطا اور بخاری) (۵)۔آیات میثاق سے واقعی عہد لینا مراد ہے جس کی کیفیت مفصلہ فی علم اللہ ہے مگر فی آن واحد نہیں بلکہ زمانہ ممتد میں اپنے اپنے اوقات میں اور یوم بمعنے مطلق زمانہ اور خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ اور اَلْفَ سَنَہ اور ۸پہر اور آن واحد (کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَانٍ) ایک برس (لَکُمْ مِیْعَادُ یَوْمٍ بدر کی جنگ کا وعدہ) حدیث میں ہے۔۵دن ہماری سلطنت رہے گی۔یہ پیشگوئی خلفائے عباسیہ کے انجام تک رہی۔ایسے ہی میثاق کا یوم۔یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ میں ۱۰۰ سال ہے۔(۶)۔پانی کی طہارت کی بابت شریعت نے فطرت پر چھوڑدیا ہے جو کہ اپنی اپنی عرف وعادت اور طبائع سے مفہوم ہوتی ہے۔گنوار لوگ اپنے طبائع کے موافق پانی کو گندہ یا پاک جانتے ہیں اور نفیس متنفس اپنی فطرتوں سے سمجھ لیتے ہیں۔احادیث میں مقادیر مختلفہ اسی لئے ہیں۔احمدیوں کا عمل عرف و عادت فطرت پر ہونا چاہیے۔(۷)۔نواقض وضو اجماعی مِنَ السَّبِیْلَیْن بول و براز ہواہیں۔اختلافی میں یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ پر عمل کرنا چاہیے۔لحم الابل کے مقابل مخالف حدیث نہیں آئی اس لئے شاہ ولی اللہ