ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 349 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 349

کی اپنی روح جو دعائیں مانگتی ہوگی وہ ان کے علاوہ ہیں۔اب تم سوچ سکتے ہو کہ جب سے مسلمان شروع ہوئے اور جب تک رہیں گے ان سب کی عبادتیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نامہ اعمال میں بھی ہونی چاہئیں۔اس لئے ماننا پڑے گا کہ وہ دنیا کی کل مخلوقات کا سردار ہے کیونکہ اس کے اعمال تمام دنیا سے بڑھے ہوئے ہیں کیونکہ جو کوئی مسلمان نیکی کرے گا وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نامہء اعمال میں ضرور لکھی جائے گی اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ تمام رسولوں نبیوں اور اولیاؤں کا بھی سردار ہے کیونکہ دنیا میں جس قدر رسول گذرے ہیں ان کی امتیں ان کے لئے دعائیں نہیں کرتی مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کی امت دن رات دعائیں مانگتی رہتی ہے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام نبیوں اور تمام مخلوق سے بڑھ کر ہونے کا یہ ایک ثبوت ہے۔(الحکم جلد۱۲ نمبر۴ مورخہ ۱۴؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۵) مجموعہ فتاویٰ احمدیہ کے متعلق رائے میں نے مجموعہ فتاویٰ کی تینوں جلدوں کو پڑھا ہے اس میں اختلاف تو نہیں مگر کتب فقہا کے دیکھنے والے کتب احادیث کے مطالعہ والے جانتے ہیں کہ خفیف جزوی اختلاف کیا وجود رکھتا ہے۔بہرحال کتاب قابل ملاحظہ ہے۔نور الدین ( البدر جلد۷ نمبر۲ مورخہ ۱۶ ؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ۱۰) سود کی ممانعت حکیم فضل دین صاحب نے سنایا کہ علامہ نور الدین بھیرہ میں حدیث پڑھا رہے تھے۔باب الربٰو تھا۔ایک سود خوار ساہو کار آکر پاس بیٹھ گیا۔جب سود کی ممانعت سنی تو کہااچھا مولوی صاحب آپ کو نکاح کی ضرورت ہو تو پھر کیا کریں۔انہوں نے کہا۔بس ایجاب قبول کر لیا جائے۔پوچھا اگررات کو گھر میں کھانا نہ ہو تو پھر کیا